24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 78مریض انتقال کر گئے

کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اگرچہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی دیکھنے میں آرہی ہے تاہم  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس وباء سے مزید   78مریض انتقال کر گئے اور  2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 416 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 78 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 865 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 82 ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 416 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 47 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 658 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.44 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 304 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 5 کروڑ 13 لاکھ 90 ہزار 802 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار 455 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر خارجہ کی سعودی سفیر سے ملاقات،تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات

یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے:جسٹس جواد حسن

?️ 29 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے، کسی کی جرات نہیں ہونی

بلاول بھٹو نے پاکستان کا بیانہ ٹھوس شواہد کیساتھ ہر جگہ پیش کیا۔ شیری رحمان

?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز

اس سے پہلے کہ پچھتانا پڑے عراق سے چلے جاؤ؛عراقی مزاحمتی تحریک کا ترکی سے خطاب

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزحمتی تحریک کی تنظیم کتائب حزب اللہ نے اپنے ایک

نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کردی، سزائے موت برقرار

?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں

ٹرمپ نے ہیرس پر پھر حملہ کیا

?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر کے انتخابات کے لیے

بھارتی اداکار کا اپنے بارے میں اہم اعتراف

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکار اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے