?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بلند ترین شرح سود اور پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ آمدنی سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو حاصل ہونے والے بے مثال منافع کی بدولت پاکستان 24سال میں پہلی بار اپنے مالیاتی خسارے کو سرپلس میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کی مالیاتی آپریشنز رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے 2500 ارب روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ سرپلس منافع حاصل کیا، جس کی بنیادی وجہ ملک کی اب تک کی بلند ترین 22 فیصد کی شرح سود ہے۔
اس ہندسے کے حصول میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والے ریکارڈ 262 ارب روپے سے بھی مدد ملی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
بنیادی طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریکارڈ منافع کی وجہ سے ملک کا مالی توازن یعنی قومی محصولات اور اخراجات کے درمیان فرق پہلی سہ ماہی میں ایک ارب 69کروڑ 60 لاکھ یا جی ڈی پی کے 1.4فیصد تک پہنچ گیا۔
یہ پچھلے سال کی اسی مدت میں ریکارڈ کیے گئے 0.9 فیصد خسارے کے بالکل برعکس ہے اور پہلی بار پاکستان نے بجٹ سرپلس حاصل کیا ہے اور مالی سال 2001 کے بعد سے لگاتار مالیاتی خسارے کے 24 سالہ جمود کو توڑ دیا ہے۔
مالیاتی توازن سے سود کی ادائیگیوں کو خارج کرنے والے ملک کے بنیادی سرپلس نے بھی 30 کھرب یا جی ڈی پی کے 2.4فیصد سے زیادہ کی بلندی کو چھو لیا ہے جو کہ پورے سال کے ہدف کا دوگنا ہے جو جی ڈی پی کا 1فیصد یا تقریباً 1.24ٹریلین مقرر کیا گیا تھا۔
گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے دوران ملک میں تقریباً 980 ارب روپے کا بجٹ خسارہ اور 400 ارب روپے کا بنیادی سرپلس یا جی ڈی پی کا 0.4 فیصد پوسٹ کیا۔
گزشتہ سال اسی سہ ماہی کے دوران اسٹیٹ بینک کا منافع صفر تھا حالانکہ بعد میں دوسری سہ ماہی کے دوران یہ 972 ارب روپے پر آیا اور سال بھر میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔
اس سال نان ٹیکس ریونیو پہلی بار ٹیکس ریونیو سے تجاوز کر گیا، پہلی سہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیو 550 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 3.05 ٹریلین روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 469 ارب روپے تھا، ٹیکس ریونیو 25 فیصد بڑھ کر 2.77 ٹریلین روپے ہو گیا جو گزشتہ سال 2.22 ٹریلین روپے تھا۔
لہٰذا، کل محصولات (ٹیکس اور نان ٹیکس دونوں) پہلی سہ ماہی میں تقریباً 117 فیصد بڑھ کر 5.83 ٹریلین روپے ہو گئے جو گزشتہ سال 2.686 ٹریلین روپے تھے، اس کے نتیجے میں کل آمدنی سے جی ڈی پی کا تناسب بھی تقریباً دوگنا بڑھ کر 30 ستمبر تک جی ڈی پی کا 4.7 فیصد ہو گیا جو ایک سال پہلے 2.5 فیصد تھا۔


مشہور خبریں۔
ایرانی تیل کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:ایرانی تیل کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس ملک
اپریل
کیا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس کو موصول ہوئی ہے؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما اسامه حمدان نے امریکی صدر کی
جون
بھارت مذاکرات کیلئے 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے: وزیر خارجہ
?️ 19 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبھارت کو مذاکرات کے لئے
اپریل
شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی
اپریل
وزیر اعظم کا الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن آف
جولائی
پی ٹی آئی ایک بار پھر نشانے پر،مزید دو رہنما گرفتار
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جولائی
پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے نیا شیڈول جاری کر دیا
?️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ لاہور
جنوری
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی
جنوری