190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کےخلاف جھوٹی گواہی دینے کیلئے شدید دباؤ ڈالا گیا، زلفی بخاری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سید ذوالفقار علی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں القادر ٹرسٹ بدعنوانی کیس میں سابق وزیر اعظم کے خلاف گواہی دینے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈان اخبار میں شائع دی انڈیپنڈنٹ کے انٹرویو کے مطابق زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ مقتدرہ کی جانب سے انہیں ہر طرح کی پرکشش ڈیل کی پیشکش کی گئی، جو انہوں نے قبول نہیں کی۔

بانی پی ٹی آئی کے بین الاقوامی مشیر برائے میڈیا زلفی بخاری پارٹی کریک ڈاؤن کے بعد سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کیس میں نامزد ہر شخص کو عمران خان کے خلاف گواہی کے لیے ہر طرح کی ڈیلز کی پیشکش کی گئی لیکن خوش قسمتی سے نہ میں نے اور نہ ہی کسی اور نے اسے قبول کیا۔‘

القادر ٹرسٹ کیس 190 ملین پاؤنڈ کے گرد گھومتا ہے، جن کا بزنس ٹائیکون ملک ریاض کو فائدہ پہنچانے کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے پاکستان کو منتقل کیے جانے کے بعد غلط استعمال کیا گیا۔ اس کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ ہفتے بالترتیب 14 اور 7 سال کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

زلفی بخاری نے خود پر ڈالے جانے والے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرے گھر والوں کے اغوا، گھر، کاروبار کو تباہ کرنے سے لے کر بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے تک، مجھ پر دباؤ ڈالنے کا کوئی حربہ، کوئی طریقہ نہیں چھوڑا گیا۔‘

ان کا کیس میں شواہد کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہے، جس پر سود بھی حاصل کیا جا رہا ہے اس لیے یہ سارا بیانیہ بالکل بکواس ہے۔‘

اڈیالہ جیل سے جاری ہونے والے بیان میں عمران خان نے بھی تصدیق کی تھی کہ زلفی بخاری کو اس کیس میں جھوٹی گواہی دینے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے منع کرنے پر ان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا گیا اور اہلخانہ کو اغوا کیا گیا۔

زلفی بخاری نے ’دی انڈیپنڈنٹ‘ کو یہ بھی بتایا کہ گرفتاری کے خدشے پر عدالت میں پیش ہونے سے انکار کے بعد انہیں کیس میں بطور مدعا علیہ شامل کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

نئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

🗓️ 19 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں)نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق

سعودی اتحاد نے یمن کے آثار قدیمہ پر بھی رحم نہیں کیا

🗓️ 21 جون 2021سچ خبریں:یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کے نتیجہ میں اس

بھارت نے پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

🗓️ 22 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے پاکستانی سرحد سے پکڑے گئے ایک

فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار

🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے

آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، جسٹس منصورعلی شاہ

🗓️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی

اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف سٹاف نے بھی کی تسلیم غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست 

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف اور صیہونی

فلسطینیوں کی نسل کشی میں گوگل کی شراکت؛امریکی اخبار کا اعتراف

🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پرضمنی انتخابات کیلئے مہم ختم، انتخابات کل ہوں گے

🗓️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے