190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کےخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند کر لیے گئے۔

میڈیا کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی، وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند اور 2 گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔

واضح رہے کہ اب تک ریفرنس میں مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیان قلمبند اور 15 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

بعد ازاں بانی پی ٹی ائی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، قانون کی بالادستی اور صاف شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، خیبر پختونخواہ میں بھی الیکشن ہوئے، پولیس نے کہیں کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملتوی کیے گئے، ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا، پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا، ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، مستحکم حکومت کے لیے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے، ملک کا موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے باور کروایا کہ مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات کی نہ کوئی پیغام آیا، سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے، 8 فروری کو جب پبلک ایک طرف کھڑی ہو گئی تو وہ وقت تھا بات کرنے کا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری بیوی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے، میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، مریم نواز اور بے نظیر سیاست میں تھی میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اسی لیے ہمارے دور میں او آئی سی فارن منسٹر کانفرنس ہوئی۔

واضح رہے کہ 6 اپریل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکی الکشن امیدواروں میں افراتفری

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:مظاہرے ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹیس نے کہا کہ

صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ

غزہ کی مساجد میں تکبیر کی گونج ؛صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ بھوک ہڑتالی جنگ میں ہشام ابو ہواش

مسلم لیگ (ن) کا منشور نقالی کا شاہکار ہے، فیصل کریم کنڈی

?️ 27 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم

اسرائیلی فوج کو آپریشن "الاقصی طوفان” کی تکرار پر تشویش ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان کے مشترکہ اور حیران کن آپریشن کی

حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا حکومت

پاکستان اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہا ہے:مریم نواز

?️ 23 جنوری 2021پاکستان اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہا ہے:مریم نواز لاہور(سچ خبریں) مسلم

دمشق کی خاموشی آنکارا کی صلح سے ٹوٹی

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی کے سیاسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے