?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان ضلع میں 19 مئی کو پیش آنے والے واقعے (مبینہ ڈرون حملے) میں بھارت کی سرپرستی میں دہشتگردی کرنے والے فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میر علی میں 19 مئی کو پیش آئے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے میں بدقسمتی سے کچھ شہری جانوں کا زیاں ہوا، بعض حلقوں نے سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ فورسز پر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں، سیکیورٹی فورسز پر لگائےگئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ الزامات کے جواب میں فوری طور پر ایک جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا، ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ سفاکانہ کارروائی بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج نے منصوبہ بندی کے تحت کی، تاہم مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر ریلیف حاجی نیک محمد داوڑ نے شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے میں 3 بچوں کی موت اور خواتین کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کی تھی، جب کہ مقامی افراد نے واقعے کے خلاف دھرنا دے دیا تھا۔
ان کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ مبینہ واقعہ ضلع میر علی تحصیل کے ہرمز گاؤں میں پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں پہلے بھی خیبر پختونخوا اسمبلی کے فلور پر واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ ہر قسم کے آپریشن اور جنگی کارروائیوں کو شہری آبادیوں سے دور رکھا جائے، تاکہ عام عوام، بالخصوص معصوم خواتین اور بچوں کو نقصان نہ پہنچے۔‘
مشہور خبریں۔
امریکی ریاست مشیگن میں 8 افراد زخمی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کے مطابق ہفتے کے روز ریاست مشیگن کے
جون
اسرائیلی ریزرو فورسز کی نفسیاتی علاج کی درخواستوں میں 1,000 فیصد اضافہ
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی ریزرو فورسز کے مینٹل ہیلتھ یونٹ کے
اگست
اسلامی جمہوریہ ایران کی عمومی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی: اماراتی میڈیا
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے انتخابات کے بارے میں ایک رپورٹ میں اماراتی
جولائی
یحییٰ سنوار؛ اسرائیلی جاسوسی کے آلات سے ہمیشہ ایک قدم آگے
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک
جنوری
مار ایلاگو سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی دریافت
?️ 13 اگست 2022جمعہ کو جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
پنجاب حکومت کا عید پر تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2021لاہور(اسچ خبریں) کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں
مئی
غزہ جنگ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مصائب
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے منگل کو کہا کہ غزہ
نومبر
وزیراعظم 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ
ستمبر