?️
کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ 25 سال سے کامیابی سے جاری آئیڈیاز نمائش کا انعقاد اس سال 19سے 22 نومبر تک کراچی میں ہو گا اور نمائش کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کو صاف رکھنے کی ہدایت کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق رواں سال 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں آئیڈیاز نمائش کا اہتمام کیا جائے گا اور اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئیڈیاز کے موقع پر شہر کوصاف رکھنے کی ہدایت کردی۔
اس سلسلے میں عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے 21 نومبر کو سی ویو نشان پاکستان پر شہریوں کے لیے کراچی شو کا اہتمام کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز 2024 سے پاکستان کے اسٹریٹیجک تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا اور یہ مجموعی طور پر پاکستان کے لیے ایک کامیابی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی امن کے استحکام اور توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار رہا ہے اور آئیڈیاز کی میزبانی خطے میں تکنیکی ترقی اور تبادلے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمارے عہد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مراد علی شاہ نے آئیڈیاز 2024 کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مضبوط نمائندگی اس تقریب کی کامیابی کے لیے ہماری مشترکہ عزم کی عکاسی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں فٹ پاتھ کو پینٹ کر کے گرین بیلٹ میں پودے اور گھاس لگائیں اور آئیڈیاز کے ایونٹ سے پہلے جن سڑکوں اور راستوں کو مرمت کی ضرورت ہے، وہاں پیچ ورک مکمل کیا جائے جبکہ اسٹریٹ لائٹس درست کرنے کے ساتھ ساتھ سگنلز کی صفائی اور ان کو پینٹ کر کے بہتر کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کو نمائش کے دنوں میں مشکلات سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس کو ٹریفک مینجمنٹ اور متبادل راستوں کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ پارٹنرشپ آئیڈیا پلیٹ فارم کے لیے حکومت سندھ کی غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کرتی ہے اور سنہ 2000 کے آغاز کے بعد سے یہ ایونٹ قومی اور عالمی دفاعی صنعت کی پہچان اور مستقل طور پر ایک بڑا اجتماع بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز کو اب دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے، دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان اور اس سے باہر علم کے تبادلے کو فروغ ملتا ہے جبکہ دفاعی نمائش عالمی شراکت داروں کے ساتھ ہمارے گہرے و باہمی تعلقات کا ثبوت ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ مشترکہ پلیٹ فارم سے عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا پیغام جاتا ہے اور نمائش میں غیر ملکی مندوبین و دفاعی صنعت کار امن و سلامتی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
سال 2000 میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کا آغاز کیا گیا اور تب سے اب تک اس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہورہا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کی میزبانی کے لیے ایک بار پھر کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے اور 12ویں آئیڈیاز 19 سے 22 نومبر تک منعقد کی جارہی ہے جو خطے میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کا سب سے بڑا فورم بن گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب
?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
مارچ
سام سنگ اپنا سستا ترین 5 جی فون پیش کرے گی
?️ 18 مئی 2021سیئول(سچ خبریں) جنوبی کورین کمپنی اب اپنا سب سے سستا 5 جی
مئی
سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی
فروری
ایم کیو ایم کا کراچی بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ، سندھ حکومت کی مخالفت
?️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں بے امنی
اپریل
مشرقی عراق میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی فوج کے جنگجوؤں نے سنیچر کی شام کے وقت
ستمبر
اسرائیل امریکہ میں عوامی حمایت کھو رہا ہے: عبری میڈیا کا اعتراف
?️ 22 اگست 2025اسرائیل امریکہ میں عوامی حمایت کھو رہا ہے: عبری میڈیا کا اعتراف
اگست
صیہونی نقل مکانی کے منصوبے ناکامی کی جانب گامزن
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی
اپریل
ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے
نومبر