?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے اور حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری پکڑ لی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرول ساڑھے 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، تاہم لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی سمری 29 فروری کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گا، وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کا اعلان کریں گی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔
معلوم ہوا ہے کہ حکومت پہلے ہی بجلی کی قیمت میں 7 روپے سے زائد فی یونٹ کا اضافہ کرچکی ہے، جس کے تحت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی جیبوں سے 66 ارب روپے نکالے جائیں گے، اس سلسلے میں مہنگائی کے نہ تھمنے والے طوفان سے بے حال ہو جانے والی عوام پر نیپرا کی جانب سے رات گئے مہنگائی کا ایک نیا بم گرایا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک اور لائف لائن صافین کے علاوہ ملک بھر میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، یوں بجلی صارفین پر مزید 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ لاد دیا گیا، بجلی صارفین سے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مارچ کے بلوں میں وصول کی جائے گی، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔


مشہور خبریں۔
عسکریت پسندی کے خطرے کا ’دوبارہ جائزہ‘ لینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) مئی میں ہونے والے انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن
اپریل
کیا طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے؟
?️ 24 جون 2021(سچ خبریں) طالبان کی جانب سے حملوں کی دوسری لہر دراصل مذکورہ
جون
کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل
مارچ
امریکہ میں تفرقے کی شدت پر اوباما کی تشویش
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار
مئی
ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے: فواد چوہدری
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
جنوری
یوکرین کے لیے امریکہ کی 2 بلین ڈالر کی نئی امداد
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:CNN کی خبر کے مطابق، امریکہ یوکرین کے لیے 2 بلین
فروری
سندھ اور پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
?️ 7 جون 2021کراچی/ لاہور( سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت کے ذریعہ
جون
دنیا میں کتنے لوگ CHAT GPT استعمال کرتے ہیں؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے دور میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ وئیر چیٹ جی
جون