یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید پاکستان پہنچ گئے، پروقار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

صدر یو اے ای

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، معزز مہمان کا پروقار استقبال کیا گیا۔

فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای صدر کے طیارے کو حصار میں لے کر فضائی سلامی پیش کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزراء نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا، اماراتی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ہوائی اڈے پر موجود وفاقی وزراء سے بھی بالمشافہ ملے، شیخ محمد بن زاید کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے استقبال کے لیے موجود پاکستان کی مختلف ثقافتوں کے نمائندہ بچوں بچیوں سے اظہار شفقت کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس دورے سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

مشہور خبریں۔

اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، دشمن آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️ 6 ستمبر 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی صیہونی جیلوں میں قید مجاہدین کے آزادی سے متعلق حکمت عملی

?️ 5 جولائی 2021فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ صیہونی

سعودی عرب کے شہر جازان پر یمنی انصار اللہ کا ڈرون حملہ

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:  العربیہ ٹی وی نے سعودی جارح اتحاد کی افواج کے

شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس کے ایک اور کمانڈر شہید

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کا اعلان

مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی

?️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی

چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں 189 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں

جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کی یقین دہانی

?️ 3 جون 2024ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف

پی ٹی آئی کے اقدامات پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا انقلاب ہے

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے