?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے مضحکہ خیز فیصلہ دیا، پاکستان میں تقسیم کی وجہ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ ہے ، اس لیے پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے نہ لگایا جائے ، اگر کسی جماعت کو دیوار سے لگایا جائے گا تو معاشر ہ تقسیم ہوگا ، سب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیئے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار کسی صور قبول نہیں ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نےسنیٹر یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا ، اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹر رہیں گے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں سنیٹر یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹر رہیں گے ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں کو خارج کردیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے ، یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، اس کیس کی 20 سماعتیں ہوئیں اور 12 بار کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی،اس کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا گیا ہے


مشہور خبریں۔
ڈک چینی نے ٹرمپ کی طاقتوں کو ہموار کیا
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ ڈک
نومبر
نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں
نومبر
جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا، رپورٹ عدالت میں پیش
?️ 27 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام نے پی ٹی
فروری
صیہونیوں کی ایک اور درندگی
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس
جنوری
حاجی آج میدان منیٰ میں
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی
جون
ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے
جولائی
چین نے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کا اعلان کیا
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبیریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ
اپریل