یاسمین راشد اگلے ہفتے تک ڈینگی کیسز پر قابو پانے پر پرامید

یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان

?️

لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کی وزیر ڈاکٹر صحت یاسمین راشدنے ڈینگی کیسز پر اگلے ہفتے تک قابو پانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صوبے میں ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے، سال کے آخر تک کوشش کریں گے ویکسین کی دونوں ڈوزز لگادی جائیں۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خدا کرے اسی طرح حالات رہیں کیونکہ لاک ڈاؤن سے نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔ تھیلیسیمیا کے پنجاب میں اس وقت 27 ہزار رجسٹرڈ مریض ہیں۔ ہر اسپتال میں 10 بیڈز تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد ہیلتھ کارڈ سب کو مل جائیں گے، کوئی کارڈ ایکسپائر نہیں ہوگا ہیلتھ کارڈ آئی ڈی کارڈ سے منسلک ہوگا، ہمارا کنٹریکٹ 15 تاریخ تک مکمل سائن ہو جائے گا۔ جس دن کنٹریکٹ ہوگا 6 ہفتے بعد کارڈ دینے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

 

 

مشہور خبریں۔

کراچی میں بارشوں سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

?️ 20 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں

مودی کی روسی ایس-400 میزائل سسٹم کی تعریف 

?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روسی ایس-400

یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف بیان

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سون کوہن وون برگڈورف نے

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی

کیا امریکہ میں ایران سے لڑنے کی ہمت ہے؟

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر پینٹاگون

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

?️ 7 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی

امریکی جاسوس ڈرونز کے لیے جہنم

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں

امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:   شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے