ہم کسی بھی تنازعہ میں امریکا کے شراکت دار نہیں بنیں گے: وزیر اعظم

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان سے فوجی انخلا کے ساتھ ہی واشنگٹن کے  اسلام آباد کے خلاف  یکطرفہ طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امن کے لئے کام کرنے پر پرعزم ہیں تاہم کسی بھی تنازعہ میں امریکہ کے شراکت دار نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی آر این اے نیوز ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ”پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی مطالبات کے مطابق بہت کچھ کیا ، لیکن امریکا نےکبھی بھی ہماری قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے اسلام آباد کے بارے میں واشنگٹن کے نقطہ نظر کا مذاق اڑاتے ہوئے مزید کہا: "کوئی ملک اس ملک کے خلاف ڈرون حملے کس طرح کرسکتا ہے جو شراکت دار اور اتحادی ہے۔

عمران خان نے زور دے کر کہا: پاکستان کبھی بھی افغانستان میں بدامنی نہیں چاہتا اور نہ ہی کسی گروہ کی حمایت کرتا ہے ، لیکن ہم اسی الیکشن یا حکومت کی حمایت کریں گے جو افغان عوام کی مرضی کے مطابق ہو۔انہوں نے امریکہ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا :امریکا نے  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات اور تعاون کی کبھی تعریف نہیں کی، لہذا پاکستانی سرزمین پر امریکیوں کے لئے فوجی اڈہ فراہم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کو افغانستان کی جنگ میں ناکامی ہوئی، لیکن انہوں نے اس شکست کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا ، جبکہ ہم صرف افغانستان میں سلامتی اور امن چاہتے ہیں، اور یہی چیز پاکستان کے حق میں بھی  بہتر نظر آتی ہے۔

افغانستان سے فوجی انخلا کے  بعد واشنگٹن کے اسلام آباد سے فوجی اڈے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے ماہ جون میں کہا تھا کہ پاکستان امریکیوں کو بیرون ملک مشن کے لئے کوئی اڈہ فراہم نہیں کرے گا۔عمران خان نے مزید کہا "پاکستان یقینی طور پر سی آئی اے یا امریکی خصوصی دستوں کو پاکستان سے باہر انسداد دہشت گردی مشنوں کے لئے اپنی زمین کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی ایک نسل کشی ہے: اقوام متحدہ

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:بالاکرشنن راجگوپال نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ غزہ

نیتن یاہو نے گزشتہ برسوں میں ایرانی سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں پہلی بار ایرانی سائنسدانوں

پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے

سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 150 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد یمن

وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا

?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی

صیہونی انتہا پسند وزیر کی نیتن یاہو کو بھی دھمکی

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی نے ایک بار پھر

عراق میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کا نشانہ

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے

چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری

?️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے