?️
لاہور: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں چپ رہنے کیلئے بہت سارے لوگوں نے رابطے کئے ہیں، ڈیل کا مطلب کیا ہے؟ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں،عمران خان کو جیل سے نکال دیں گے آپ بس چپ رہیں۔
انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس پر سماعت ہوئی اور ہم اس کیس کیلئے آئے ہیں لیکن یہاں تو جج ہی نہیں ہے، کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے۔
تفتیش ہی مکمل نہیں ہو رہی۔ایف آئی اے اسلام آباد نے بھی طلب کر رکھا ہے۔علیمہ خان کامزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہم 800 دہشت گرد اگلی بار میڈیا اور مریم نواز کو ساتھ لے کر جائیں گے، ہم پر ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا، ہم ماڈل ٹاوٴن اور کلمہ چوک جائیں گے، آپ اور ہم پیدل یہ سفر کریں گے اور تفتیشی کو ساتھ لے کر جائیں گے، ہم ماڈل ٹاوٴن ن لیگ کے دفتر اور اس کے بعد پھر ہم کلمہ چوک اور پھر ہم کور کمانڈر کے گھر جائیں گے، ہم چیف منسٹر اور تفتیشی افسر کو تفتیش کر کے دکھائیں گے۔
حالیہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، لوگ اب غربت کی لائن سے نیچے چلے جائیں گے۔عمران خان کی صحت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی سپرنٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیے تھا تاکہ ہم اپنے ڈاکٹر کا بندوبست کریں، سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا جاتا ہے ۔یہ کیس کو ختم ہی نہیں کرنا چاہتے اسے لٹکا کر رکھنا چاہتے ہیں اسی لئے ہر پیشی کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج صاحب چھٹی پر چلے جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ اور لبنانی فوج کے اعلیٰ حکام کی ملاقات
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: المنار نیٹ ورک نے حزب اللہ کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ
دسمبر
نیو اورلینز واقعے کا مشتبہ شخص کون تھا ؟
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے بدھ کی رات لکھا کہ NOLA.com نے قانون
جنوری
کون سے امریکی فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں؟
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:خلیج فارس، عراق، شام اور دیگر علاقوں میں امریکی فوجی
جون
24 ویں ’یومِ تکبیر‘ پر وزیر اعظم کا پیغام
?️ 28 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کامیاب جوہری تجربے کو 24
مئی
صیہونی کرنسی کی قدر میں کمی 2016 کے بعد سے کم ترین سطح
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور صیہونی حکومت کے درمیان کشمکش کے جاری
اکتوبر
مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی قابضین کے ساتھ جھڑپ
?️ 3 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے منگل کی صبح مغربی کنارے کے شہر
مئی
پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق فیصلہ دیا ہے
?️ 4 فروری 2022پشاور(سچ خبریں) جیو نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا
فروری
کیا ویگنر گروپ نائیجر باغیوں کی مدد کرے گا؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں فوجی بغاوت کے رہنماؤں نے ویگنر گروپ سے
اگست