ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا

?️

کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جدید کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بڑا دن ہے ہم سب جانتے ہیں کراچی 70 کی دہائی میں کیا تھا لیکن بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جو نظام ہونا چاہیئے تھا وہ نہیں بنا کیوں کہ کراچی میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہو گئی ، یہ معیشت کے حوالے سے اہم شہر ہے ، اس کی اہمیت کا پوری طرح اندازہ نہیں لگایا گیا ، کراچی میں پانی دوسرا بڑا مسئلہ ہے ، جس کے حل کے لیے گزشتہ سال کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بنایا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پھیلتا جارہا ہے جس کے باعث مسائل بڑھ جاتے ہیں  لاہور بھی پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شہروں پر دباو بڑھ جاتاہے اور وسائل کم ہوجاتے ہیں  کراچی کے مسائل بروقت حل نہ کیے گئے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا ، کراچی کی ترقی کے لیے بنیادی انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے ، ٹرانسپورٹ کی سہولت بنیادی انفرا اسٹرکچر کا اہم جزو ہے ، کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں کے لیے منصوبہ بندی کرناہوگی ، کراچی کے مسائل کے حل کےلیے وفاقی حکومت پرعزم ہے ،امید ہے سندھ حکومت بھی کراچی کے لیے بھرپور کام کر ے گی کیوں کہ ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دی ، کے سی آر ٹریک کی لمبائی 43 کلومیٹر ہو گی جس مین سے 22 کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ پر بنے گا ، ٹرین کے راستے میں کئی انڈر پاسز بھی بنائے جائیں گے اور33 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے ، جب کہ یہ منصوبہ 18 سے 24 ماہ میں مکمل ہو گا۔

معلوم ہوا ہے کہ سرکلر ریلوے دو ٹریکس پر چلے گی، ایک ٹریک سٹی اسٹیشن سے شروع ہوکر شہر بھر سے ہوتا ہوا کینٹ اسٹیشن جب کہ دوسرا سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کی طرف جائے گا ، سرکلر ٹرین سٹی اسٹیشن سے چلے گی اور سائٹ، گلشن اقبال، گلستان جوہر سے ہوتی ہوئی واپس سٹی اسٹیشن پہنچے گی ، اس دوران راستے میں ٹرین کے 30 اسٹاپ ہوں گے ، ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی، ہر ٹرین میں 4 کوچز ہوں گی ، جن میں 800 سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے۔

مشہور خبریں۔

مایا علی کب شادی کر رہی ہیں؟

?️ 10 فروری 2023کراچی: (سچ خریں) شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارائیں اپنے تعلقات

امریکی وفد اور الجولانی کے درمیان ملاقات میں کیا ہوا؟

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خلاف پابندیاں منسوخ کرنے اور تحریر الشام گروپ

متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ، ایف آئی اے کے نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر

فرانس کی گرتی ہوئی عالمی ساکھ ؛میکرون نے عوام کو کیوں مایوس کیا؟

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:مغربی تھنک ٹینکس کا ماننا ہے کہ فرانس، جو کبھی عالمی

خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان

?️ 24 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

?️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر نے غیر

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر 12 ارب کا فراڈ کرنےوالا گروہ گرفتار

?️ 1 مارچ 2025ملتان: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹریڈنگ

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلباء کا فلسطین کی حمایت میں اہم کارنامہ

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے