ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبرپختونخوا رہیں۔ فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں سینیٹر فیصل واوڈا کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 26 نومبر کی آپ تڑی لگائیں گے تو پھینٹا لگے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نبھائے،اگر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا تو گورنر راج کا آپشن ہونا نہیں ہے بلکہ ہو جائے گا۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں ،اگر کسی اور نام کا قرعہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں نکل سکتا، اُن کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر اب بھی اسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکر مارتے رہیں دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ آپ سیاسی طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے پاس جائیں، فیلڈ مارشل موجود ہیں کمانڈ اِن کے پاس ہے، یہ ایک نوٹیفکیشن ہے آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں ہو جائے گا، سی ڈی ایف کا تعلق سیاست سے نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، اس کا زہر نکال دیا، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ مقابلہ

?️ 21 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے کھیل اور تجارت کے ساتھ ساتھ جیوسٹریٹی کے

گڈگورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔ سرفراز بگٹی

?️ 9 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

یمن آپریشن سے "Eternity C” کے مالکان کو بھاری نقصان 

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کشتی "Eternity C” کے

بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے پہلے عوامی فنڈ جمع کرنے کا کیا اہتمام

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صدر جو بائیڈن اور

یوکرائنی بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی حمایت

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے

روس کا امریکہ اور نیٹو پر یوکرین میں اسلحہ اور فوج بھیجنے کا الزام

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو یوکرین میں اسلحہ

وہ خواب جو بائیڈن نے غزہ کے لیے دیکھا تھا

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے