?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کیا، روزہ مرہ کی چیزوں میں اب استحکام نظر آنا شروع ہوا ہے۔ ماضی میں ہم قرضوں پر قرضے لیے جا رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قرضے بے انتہا تھے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ملین ڈالر تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گھر میں اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہو تو قرضے لینا پڑتے ہیں، ماضی میں ہم قرضوں پر قرضے لیے جا رہے تھے۔ ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صنعتوں اور زراعت کو بحال کیا، روزہ مرہ کی چیزوں میں اب استحکام نظر آنا شروع ہوا ہے، گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت کمی ہوگی۔ جو پہلی بار گاڑی لے رہے ہیں ان کے لیے زبردست اسکیم لائے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے نئی آٹو پالیسی متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 20 فیصد کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی کی لیز کے طریقہ کار کو بھی آسان کریں گے، جو بھی گاڑی خریدے گا اس کو اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا ہوگی، نئی پالیسی کے تحت 660 سی سی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے کم ہوگی، 1000 سی سی گاڑیوں کی قیمت 1 لاکھ 42 ہزار روپے تک کم ہوگی۔
مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف نئی امریکی اور برطانوی پابندیاں
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پابندیوں میں
جنوری
وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کی مذمت کی
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطین کے
مئی
دفعہ 370 کی منسوخی غیر قانونی، غیر آئینی اور آمرانہ فیصلہ تھا: الطاف بخاری
?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف
اگست
امارات اور سعودی کا یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد میں شرکت سے انکار
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری
دسمبر
نئے صدر کا انتخاب: پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک کے
مارچ
نیو یارک میں منحرف مصنف سلمان رشدی پر حملہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے رپورٹ کیا کہ
اگست
ترکی کے صدر کا دورہ امریکہ ملتوی؛ وجہ؟
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے تفصیلات فراہم کیے بغیر
اپریل
صہیونیوں کا بیروت میں المیادین نیوز چینل کے دفتر پر حملہ
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:المیادین نیوز چینل نے اسرائیلی حملے کے بعد بیروت میں اپنے
اکتوبر