?️
ملتان(سچ خبریں)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہشمند ہے، چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی نوعیت کو اچھے طریقے سے سمجھتا ہوں، نواز شریف کو وطن واپس آجا نا چاہئے انہیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے پاکستان سے تعلقات کی نوعیت کو سمجھتا ہوں۔انہوں نے ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا‘ چین کا یہ بیان پاکستان کے لیے نہیں تھا۔
انہوں نے پڑوسی ملک بھارت سے تعلقات کے حوالے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بھارت سے دوستانہ تعلق کی خواہشمند ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا میں موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کا کرائیٹیریا تھا، واشنگٹن نے اُن ممالک کو بلایا جو موسمیاتی تبدیلی کا باعث بن رہے تھے۔
ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کے باہر جانے میں کوئی حرج نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے ٹوئٹ سے لگتا ہے وہ باہر نہیں جانا چاہتی، دیکھنا ہے کہ مریم نواز کے بارے میں عدالتیں کیا کہتی ہیں۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی دفعہ بھی شہباز شریف نے عدالت میں ان کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، اخلاقی طور پر سابق وزیراعظم کو واپس آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے انہیں بہت ریلیف دیا انہیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: جمعہ کو مسجد الاقصی میں غاصب صہیونیوں اور فلسطینیوں کے
اپریل
لوگ سمجھتے ہیں مجھے والدین کی وجہ سے اداکاری کے مواقع ملے، احسن افضل خان
?️ 20 مارچ 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکاروں جان ریمبو اور صاحبہ
مارچ
جنگ بندی کے پہلے گھنٹوں میں 80 فلسطینی قیدی غزہ کی پٹی واپس پہنچے
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے
جنوری
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے
اپریل
اسماعیل ہنیہ ایک وفد کی سربراہی میں ماسکو پہنچے
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ
ستمبر
شری دیوی کی موت کی وجہ سامنے آگئی،شوہر نے 5 سال بعد خاموشی توڑی
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت کے نامور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیوی اور
اکتوبر
فلسطینی عہدیدار: سعودی عرب فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے اہم اقدامات کرے گا
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
صیہونی حکومت اور حماس کے دردمیان قیدیوں کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ صہیونی میڈیا کا انکشاف
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے غزہ
نومبر