?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق پُر اعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ای وی ایم قانون سازی پر حکومت کی کامیابی کے لیے بھی پُر امید ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا۔ انہوں نے ساتھیوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے۔ہمیں اپنی صفوں میں تمام ساتھیوں پر اعتماد ہے۔ ہم ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمنے سامنے ہوں گے، حکومت انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل سمیت 27 بلز منظور کروانے کی کوشش کرے گی جب کہ اپوزیشن بھی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے۔ اس وقت دونوں ایوانوں کے موجود ارکان کی تعداد 440 ہے۔ حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کی ارکان کی تعداد 221 ہے۔ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 213 ہے۔ سینیٹر دلاور خان گروپ کے پاس بھی 6 نشستیں ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے لیے ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوگی۔ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اپنے اپنے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کر رہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کون ملاقاتیں کر رہا ہے، کس سے ملاقاتیں کر رہا ہوں؟۔
صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ آج آپ کو سرپرائز ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔کھلاڑی سوچتا ہے جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔
مشہور خبریں۔
قدس میں صیہونی خطرناک منصوبہ E1 کی حقیقت
?️ 21 اگست 2025قدس میں صیہونی خطرناک منصوبہ E1 کی حقیقت صیہونی کابینہ نے مشرقی
اگست
صیہونی حکومت کو قتل کرنے کی دھمکی پر سنوار کا جواب
?️ 7 مئی 2022غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ
مئی
چیف جسٹس کی سندھ حکومت پر شدید تنقید
?️ 14 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کے مسائل سے
جون
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور
جنوری
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو میں رکاوٹ، حماس نے شدید دھمکی دے دی
?️ 24 جون 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر
جون
فلسطینوں کی نجات کے لیے حجاج عرفہ کے دن خصوصی دعا کریں
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: مالیزیا کے ممتاز اسکالر اور سابق وزیر تعلیم "مازلی بن
مئی
الیکشن کمیشن عہدیدار کا چیف الیکشن کمشنر کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی حیثیت سے
مئی
افریقی تارکین وطن کے خلاف سعودی جرائم
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق اور آزادی نامی تنظیم نے افریقی تارکین وطن کے
نومبر