?️
اسلام آباد (سچ خبریں) توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے راناشمیم کو سات مارچ تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے بیان حلفی کی کاپی اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم ،میرشکیل ، انصار عباسی ،عامر غوری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ ، انصار عباسی اور عامر غوری ، میر شکیل الرحمان اور انصار عباسی کی جانب سے حامد خان عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بھی عدالت میں پیش ہوئے، رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی کی آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔چیف جسٹس اطہر نے کہا کہ لطیف آفریدی ایڈووکیٹ نے بیماری پر التوا مانگا ہے، جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وہ بیمار ہیں ،اللہ انہیں صحت دے۔
اٹارنی جنرل نے استدعا کی رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کے ہدایت کی جائے، رانا شمیم سے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست بھی لی جائے، بیان حلفی اور گواہان کی فہرست مل جائے تو آئندہ سماعت پر کارروئی آگے بڑھے گی۔ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے اور آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو کاپی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
نوبل امن ایوارڈ کن لوگوں کو ملتا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نوبل امن ایوارڈ ، سب سے زیادہ سیاسی نوبل ایوارڈ
دسمبر
سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشا ڈرائیور کو بطور انعام کتنی رقم ملی؟
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے بروقت ہسپتال پہنچانے
جنوری
شام میں اسرائیلی حکومت کے خطرے پر ترک تجزیہ کاروں کے خیالات
?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں: ترکی کے ایک تجزیہ کار کا شام کی حالیہ
جولائی
افغانستان زلزلہ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے
اکتوبر
امریکہ حماس کے ساتھ یکطرفہ معاہدے کا خواہاں
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکہ حماس کے ساتھ
جون
Philippines to cancel Landing’s $1.5B casino project
?️ 17 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
نیپرا نے کے-الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے کردیا
?️ 21 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک
اکتوبر
صیہونی فوج جنین سے بھاگنے پر مجبور
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض فوج اور شاباک تنظیم کے اہلکار 10 دن
ستمبر