ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا

ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے راناشمیم کو سات مارچ تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے بیان حلفی کی کاپی اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم ،میرشکیل ، انصار عباسی ،عامر غوری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ ، انصار عباسی اور عامر غوری ، میر شکیل الرحمان اور انصار عباسی کی جانب سے حامد خان عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بھی عدالت میں پیش ہوئے، رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی کی آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔چیف جسٹس اطہر نے کہا کہ لطیف آفریدی ایڈووکیٹ نے بیماری پر التوا مانگا ہے، جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وہ بیمار ہیں ،اللہ انہیں صحت دے۔

اٹارنی جنرل نے استدعا کی رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کے ہدایت کی جائے، رانا شمیم سے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست بھی لی جائے، بیان حلفی اور گواہان کی فہرست مل جائے تو آئندہ سماعت پر کارروئی آگے بڑھے گی۔ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے اور آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو کاپی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی اور حکومت میں آج مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد

جنگ بندی: پاکستان نے امریکا کا 15 نکاتی مسودہ ایران کو پہنچا دیا

?️ 25 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) امریکا اور اسرائیل کی ایران سے جنگ رکوانے

دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ

عیدالفطر صبر، تقوی اور ایثار کا حقیقی صلہ ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم

?️ 21 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف

صہیونی افسران: لبنان میں رہنا بے فائدہ ہے / حزب اللہ کے ڈرونز کی نگرانی میں دشواری

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی افسران نے جنوبی لبنان میں اپنے مشن کے غیر

ملکی مفاد کے پیش نظر امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا:وزیر خارجہ

?️ 28 جون 2021ملتان( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

صدر مملکت کی جانب سے احتساب ترمیمی بل پر بھی دستخط کرنے سے انکار

?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب)

پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر مملکت

?️ 4 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے