گورنر ہاؤس میں تماشا نہیں عوام کیلئے کام کریں گے۔ نہال ہاشمی

نہال ہاشمی

?️

کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تماشا نہیں کریں گے، عوام کیلئے کام کریں گے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر اپنے شہر کو صاف رکھیں گے، کامران ٹیسوری کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔ ہم کامران ٹیسوری کو ایئرپورٹ لینے جائیں گے اور استقبالیہ دیں گے، یہ سب کا گورنر ہاؤس ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی تھی، میئر کراچی نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور اور درپیش شہری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وفاق کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار اور بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا، قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ کی جانب سے کراچی کی ترقی اور عوامی فلاح کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا گئی تھی، نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش ہے کہ کراچی کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ شہر بنایا جائے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان، اہلیہ کی درخواست ضمانت کیس میں عدم حاضری، سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے

شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل

?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں

پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصاویر موصول

?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ’آئی

انصاراللّٰہ کا سلامتی کونسل کی پابندیوں کے فیصلے پر سخت ردعمل،جواب ضرور دیا جائے گا

?️ 15 نومبر 2025 انصاراللّٰہ کا سلامتی کونسل کی پابندیوں کے فیصلے پر سخت ردعمل،جواب

اسرائیل غزہ میں خوراک و دوا کی ترسیل روک رہا ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ   

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے کہا ہے

غزہ کی پیش رفت پر بن سلمان کا تازہ ترین موقف

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری

حکومت پاکستان کی صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی تجارت کی تردید

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت تجارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی

26 نومبر کوآمرانہ رویہ اختیار کیا گیا، وزیرداخلہ مستعفی ہوجائیں، حافظ نعیم کا مطالبہ

?️ 29 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے