?️
اٹک (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے فتح جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی ، سردار سلیم حیدر نے شہریوں سے مصافحہ کیا اور ن کے مسائل سنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عہدوں سے نہیں بلکہ پاکستان سے پاکستانی عوام سے پیار کرتی ہے، لوگوں سے ملنا ان کے مسائل سننا اور عوام میں رہنا صرف پیپلزپارٹی کا شیوا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو شکست دے کر قوم میں پاکستان سے محبت کا نیا جذبہ پیدا کر دیا ہے، ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جا رہا ہے اور ہمیشہ لکھا جائے گا۔
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے غریب لوگ بھی پاک فوج کے سربراہ کے معترف ہیں،جب تک اس عہدے پر فائز ہوں، غریب آدمی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، اگر گورنر ہاؤس میں موجود ہوں اور کوئی گیٹ پر آجائے تو یہ ممکن نہیں کہ مجھے ملے بغیر چلا جائے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوام میں موجود رہتی ہے،میرے کارکن میرے جیالے میرا اثاثہ ہیں، انشاءاللہ اگلی حکومت عوامی مینڈیٹ سے پیپلزپارٹی کی ہو گی، میں گورنر بعد ہوں اور پیپلزپارٹی کا جیالا پہلے ہوں۔


مشہور خبریں۔
الجولانی کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:الجولانی کی امریکی حمایت کے حصول کی کوشش میں اسرائیل
مئی
عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے
اگست
نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہے ہیں: یائر گولان
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ڈیموکریٹک پارٹی
جولائی
یوکرین تنازع ایک طویل بحران رہے گا: ماسکو
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو امریکی
جون
تجارتی اور ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: شی جن پنگ
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے صدر شی جن پنگ نے آج اپنے دورہ ویتنام
اپریل
2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ
فروری
الجولانی حکومت اور شامی جمہوری کرد فورسز افواج کے درمیان شدید اختلافات
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے شام میں دہشت گرد حکومت الجولانی اور
اپریل
افغان حکام کا کابل میں موبائل چیک پوسٹوں کا قیام
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی
جولائی