گورنر پنجاب نے اپنا چین کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا

سلیم حیدر

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب میں شدید بارشی اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنا چین کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میں نے اپنی تمام تقریات اور مصروفیات شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ختم کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش جاری ہے، تمام ریسکیو ٹیمیں سیلاب کی شدید صورتحال کے باعث بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالا تر ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا مگر اس سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے عوام سے اپیل ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور ایسے پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں جان کا خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں میں عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی، بحیثیت گورنر پنجاب خود سیلابی علاقوں میں جاکر نقصانات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے آج اپنی ایک رپورٹ

دوحہ امن معاہدے کی روح پامال، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا

?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان ایک بار پھر عالمی و علاقائی دہشت

پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال

?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال کا کہنا ہے

حکومت آزاد صحافت کی  ترویج کے لئے کوشاں ہے: فواد چوہدری

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا آزادی صحافت

کیا یورپی ایڈیشن یوکرین امن منصوبے کا تعظل توڑ پائے گا؟

?️ 25 نومبر 2025 کیا یورپی ایڈیشن یوکرین امن منصوبے کا تعظل توڑ پائے گا؟

نواز شریف، مریم نواز کی اقوام متحدہ کی کانفرنس کے موقع پر شہباز شریف سے ملاقات متوقع

?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف، ان

 غزہ میں پائیدار امن اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں

?️ 11 اکتوبر 2025 غزہ میں پائیدار امن اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں

میں نے اپنی زندگی میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی: صیہونی مقام

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ریشون لیزین کے مقام پر ایران کے میزائل حملے کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے