گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ اور لی جانے والی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔قومی اسمبلی کو بتا دیاگیا موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کی ماہانہ تنخواہ 40لاکھ روپے جبکہ دیگر مراعات الگ ہیں، سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی۔

یہ انکشاف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر تحر یری جواب میں کیا، یہ بتا یا گیا کہ موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ سابقہ گورنرز  سے کہیں زیادہ ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی اور موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی تنخواہ سابق گورنر سے 15 لاکھ زیادہ ہے جنہیں26 اگست 2022 کو تعینات کیا گیا تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ کے علاوہ بھی کئی مراعات شامل ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کو ہاؤس رینٹ الاؤنس دیاجاتا ہے جس کی مینٹیننس اور فرنشنگ بھی بینک کے ذمہ ہے۔ انہیں دو گاڑیاں بمعہ ڈرائیور اور 1200 لیٹر فیول بھی دیا جاتا ہے، فی گاڑی 600 لیٹر پیٹرول ماہانہ ملتا ہے، ایک گاڑی 1600CC اور دوسری 1800CC ملتی ہے۔

گورنر کو چار ملازمین رکھنے کی اجازت ہے جن کی تنخواہ 18 ہزار روپے ہے۔  گورنر اسٹیٹ بینک کا بجلی، گیس، پانی، انٹرٹینمنٹ اور موبائل کا بل بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے بچوں کے 75 فیصد تعلیمی اخراجات بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی مراعات میں مکمل میڈیکل، فضائی ٹکٹس اور کلب ممبرشپ سمیت سکیورٹی اخراجات بھی شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری کا کالعدم تنظیم کےاراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ

?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کالعدم تنظیم

اسٹیفن والٹ کی چھری کے نیچے اسرائیل کا زوال 

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اسٹیفن والٹ نے

عراق میں7 ترک فوجی ہلاک

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:عراقی کردستان کی پی کے کے پارٹی کا کہنا ہے کہ

سوشل میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے: اردغان

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:  ترک صدر رجب طیب اردغان نے ہفتے کی شام سوشل

حریت کانفرنس کا غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️ 27 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

دہشت گردانہ حملہ میں اسرائیل اور ترکی ملوث

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے قصی الضحاک نے

امریکہ چین تجارتی جنگ میں شدت وائٹ ہاؤس ٹرمپ الیون مذاکرات کے لیے بات چیت کر رہا ہے

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: سی این این نے اعلان کیا: وائٹ ہاؤس امریکی صدر

ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے