گوجرانوالا: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️

گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی جس میں پولیس نے عدالت کو وارنٹ کی عدم تعمیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل کروانے کے لیے فیصل آباد گئے لیکن رانا ثنا اللہ نہیں مل سکے۔

رانا ثناء کے وکلا کی طرف سے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے گوجرانوالہ تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں عدالت نے رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے 28 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی سابقہ حکومت پنجاب نے 2021 اپریل اور جنوری 2022 میں عدلیہ اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 15 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو اپنی تقاریر میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عدلیہ کو اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے اور پنجاب پولیس کے افسران کے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ایف آئی آر میں رانا ثنااللہ کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے جو ’جیو ٹی وی‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ پر نشر ہوا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کے بیان کا مقصد عدلیہ، چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر اور ملک کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا، ان کا مقصد سرکاری ملازمین کو اپنے فرائض کی ادائیگی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے روکنا تھا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر کی تقاریر نے عدلیہ، بیوروکریسی، پولیس، انتظامیہ اور قوم میں خوف و ہراس پھیلایا اور استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثنااللہ کے بیان کی تحقیقات کی جائیں اور انہیں سزا دی جائے تاکہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف بولنے والے دوسرے شہریوں کے لیے ایک مثال بن سکے۔

مشہور خبریں۔

لبنانی بچوں پر صیہونی جارحیت کے تباہ کن اثرات؛یونیسف کی زبانی

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:یونیسف نے جنوبی لبنان میں صیہونی ریاست کی جارحیت کے

پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی

لبنان کے ساتھ معاہدے میں فتح کے آثار نظر نہیں آتے: اسرائیل

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی کے موشہ دیان ریسرچ سینٹر کے سینئر

The Important Things You Learn When You Move to a Foreign Country

?️ 17 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ایک سنوار گیا ہے؛ سینکڑوں سنوار جنم لیں گے

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: سال 2011 میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور

قطر نے اسرائیلی وعدوں کے بجائے امریکا سے ضمانتیں مانگیں؛ وجہ؟

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی عبرانی اخبار Haaretz نے ایک باخبر ذریعے کا حوالہ

سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی شرط

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے مسئلہ فلسطین

الیکشن کمیشن اور حکومت کی دوریاں کم ہو رہی ہیں

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ  خبریں) الیکشن کمیشن اور حکومت کے مابین کشیدگی کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے