گندم کی عدم فراہمی پر وزیراعلٰی پنجاب کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گندم کی فراہمی میں پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے اجازت طلب کی گئی تو وزیراعظم نے پنجاب حکومت اور نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت نہ دی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دوسرے صوبوں کو گندم فراہم کی لیکن پنجاب کو دینے سے انکار کردیا، ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو غلط بیانی کرنے اور اپنے بارے یہ تاثر پیدا کرنے پر تنقید کی کہ انہوں نے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’شہباز شریف! آپ پہلے میرا بیان پڑھیں پھر جواب دیں اور بولنے سے پہلے سوچیں‘، انہوں نے وزیراعظم پر کثرت سے جھوٹ بولنے کا الزام بھی عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’وفاقی حکومت، پنجاب میں عام آدمی کو گندم اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، سیلاب زدگان کی بھی کوئی مدد نہیں کی‘۔ وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان سے پنجاب کے لیے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی منظوری کے لیے اپیل کی تھی کیونکہ صوبے کا ساڑھے 28 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ آئندہ برس فروری کے آخر تک ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

احساس پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ اقدام 80 لاکھ خاندانوں کو سبسڈی پر اشیا فراہم کرنے کے لیے عوامی فلاح و بہبود کا بہترین منصوبہ ہے، درحقیقت پنجاب احساس راشن پروگرام ٹارگٹڈ سبسڈی کی بہترین مثال ہے اور حکومت نے اس پروگرام کے لیے اربوں روپے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم جمع کی جا رہی ہیں، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ دکانوں کو 10 فیصد کمیشن دیا جا رہا ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور غریبوں کو اشیا پر سبسڈی مل رہی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق)-پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، نو منتخب اراکین پیر کو حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب نے 5 نئے اضلاع بنائے ہیں اور یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، نئے اضلاع کی تشکیل سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

میں پاکستانی قوم کو با عزت قوم بنانا چاہتا ہوں

?️ 19 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر جلسے سے خطاب

ٹی ایل پی سے معاہدے  سے متعلق مجھے بالکل علم نہیں: شیخ رشید

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ٹی ایل

اسرائیل نے جنگ بندی کا کیا غلط استعمال 

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ ابو زہری نے

طوفان الاقصی کا صیہونی سعودی دوستی پر کیا اثر پڑا؟

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک معروف فرانسیسی میگزین نے لکھا کہ اسرائیل کے خلاف

ٹرمپ نے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کے نتائج سے خبردار کیا

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ٹروتھ سوشل کے نام سے مشہور اپنے سوشل نیٹ ورک پر

داعش کا حالیہ دہشتگردی کا اعتراف

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری، تمام وسائل فراہم کریں گے: سہیل آفریدی

?️ 23 نومبر 2025 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ سپیشلائزڈ

صیہونیوں کو اردن کی جانب سے نیا محاذ کھلنے کے خدشے پر تشویش

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اردن کی سرحد سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے