?️
کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد 61 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کے باعث ان کے اہلِ خانہ سخت پریشان ہیں۔
لاپتہ افراد کے اہلخانہ مختلف ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں، ان افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں سے رات تک رابطہ تھا، اب فون بند ہیں۔ ایک بزرگ شہری نے بتایا کہ پلازے میں میرے 2 بیٹے اور ایک بھتیجا کام کرتے ہیں، ان سے تاحال رابطہ نہیں ہو رہا۔
دوسری جانب سول ہسپتال کے برن سینٹر کے باہر متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے، خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر موجود ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا ہے، آگ لگنے سے فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے، کئی افراد پلازے میں پھنسے ہوئے ہیں، عمارت کے تین حصے زمین بوس ہو چکے ہیں، سندھ رینجرز اور پاک بحریہ سمیت تمام متعلقہ ادارے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
متاثرہ تاجروں اور شہریوں نے آگ پر قابو پانے میں تاخیر پر غم و غصے کا اظہار کیا اور فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سفارشیوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ عمران خان
?️ 26 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
فروری
شوٹنگ کے دوران یمنٰی زیدی کی سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل
?️ 14 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے
مئی
ایرانی میزائلوں نے صیہونی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا؛ حیفا و دیگر شہروں میں تباہی؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی بیسویں
جون
اردوغان کے بارے میں زلزلہ متاثرین کی شکایات؛ اداسی غصے میں بدلی
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ترکی میں ہزاروں افراد کی جانیں لینے والے شدید زلزلے کو
فروری
طاقتور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے: وزیراعظم
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور
مئی
فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے
مئی
کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی
?️ 14 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) کائنات سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں
دسمبر
ماہرین نے صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول کو ضروری ثابت کر دیا
?️ 20 فروری 2022واشنگٹن(سچ خبریں) عام طور پر کولیسٹرول کی زیادہ مقدار انسانی جسم کیلئے
فروری