گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی

ووٹنگ

?️

بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا  اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار ایوب وزیری نے 279 ووٹوں کے مارجن سے ذوالفقار علی بہشتی کو ہرایا۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایوب وزیری نے 5 ہزار 341 ووٹ حاصل کیے جبکہ ذوالفقار علی بہشتی 5 ہزار 62 ووٹ لے سکے، پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین نے 4 ہزار 194 ووٹ لیے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی یہ نشست گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں دو نشستوں پر کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نگر کی نشست چھوڑنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اتوار کو پرامن طریقے سے ہوئی۔مختلف پولنگ اسٹیشنز سے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سکندر آباد میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا۔انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگائے اور ٹائرز جلا کر قراقرم ہائی بلاک کردی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور شیلنگ کا استعمال کیا۔اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی جی پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم

ہمارا موقف شام کی خودمختاری کا تحفظ ہے: اردگان

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم شام

فلسطین میں غاصب حکومت کے 75 سال مکمل

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:سانحہ نکبت اور جعلی اسرائیلی حکومت کے قیام کی 75 ویں

ٹرمپ اور پیوٹن کی آئندہ ملاقات کی تفصیلات

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: دو روسی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی

کینیڈا: غزہ میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ گئی ہے

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات

صہیونی شرارت کے خلاف ایران کے فضائی دفاع کا کامیاب ردعمل:سابقہ شامی جنرل

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ایک سابقہ شامی جنرل نے ایران کے فضائی دفاع کی مکمل

الاقصی طوفان آپریشن کی مزید تفصیلات

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج

پاکستان ایک پر امن ملک ہے

?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے