گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی

ووٹنگ

?️

بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا  اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار ایوب وزیری نے 279 ووٹوں کے مارجن سے ذوالفقار علی بہشتی کو ہرایا۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایوب وزیری نے 5 ہزار 341 ووٹ حاصل کیے جبکہ ذوالفقار علی بہشتی 5 ہزار 62 ووٹ لے سکے، پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین نے 4 ہزار 194 ووٹ لیے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی یہ نشست گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں دو نشستوں پر کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نگر کی نشست چھوڑنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اتوار کو پرامن طریقے سے ہوئی۔مختلف پولنگ اسٹیشنز سے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سکندر آباد میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا۔انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگائے اور ٹائرز جلا کر قراقرم ہائی بلاک کردی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور شیلنگ کا استعمال کیا۔اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا

?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا

24سال بعد پاکستان کا مالیاتی خسارہ سرپلس میں تبدیل

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلند ترین شرح سود اور پیٹرولیم لیوی کی

کیا امریکی حکومت گر سکتی ہے؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندوں کے درمیان وفاقی بجٹ پر اختلاف کی شدت

ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،جرمانے اداکردیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دورن سماعت ریمارکس

مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں: خورشیدشاہ

?️ 1 فروری 2021کراچی(سچ خبریں) کرپشن اور مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت پر تنقید کرتے

صیہونیوں کا حزب اللہ کے مقابلے میں اپنی بے بسی کا اعتراف

?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے فوجی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ

اسلامی امت کے مقابلہ میں ایران کا مؤقف

?️ 4 جون 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ

کیلیفورنیا میں 40 ہزار افراد کا انخلاء، زہریلے مادے والے ٹینک میں دھماکے کا خطرہ

?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:کیلیفورنیا کی ایک فیکٹری سے خطرناک کیمیائی مواد کے اخراج کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے