کے پی حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا رہنما پی ٹی آئی مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل آگیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 5 روز سے صوبے کی مختلف سڑکیں بند ہیں، صوبے کی سڑکوں کی بندش سے کئی ایمبولینس ٹریفک میں پھنس چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے ایمبولینسوں میں لوگ مر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، خیبر پختونخواہ حکومت کے لیے لوگ نہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اہم ہے، مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کرنے کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے، مریم نواز کی حکومت پنجاب کے ہر ضلع ہر تحصیل اور یونین کونسل تک سہولیات پہنچا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت کی رٹ پشاور میں نہیں ہے مردان، چترال اور کرم تو بہت دور کی بات ہیں، کے پی حکومت کیلئے بانی پی ٹی آئی کے نام پر جلسے کرنا سڑکیں بند کرنا اور دھرنے دینا اہم ہے، اپنے لوگوں کی جانیں بچانا اور ان کے مسائل حل کرنا کے پی حکومت کی ترجیحات نہیں ہے۔

مزید برآں، ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کی ناکامی کے بعد اب "آنکھ کارڈ” کھیلا جا رہا ہے، ایک آنکھ 6/9 دوسری آنکھ 6/6 ہے، بانی پی ٹی آئی کو گھڑی اور اسکی سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کی حکومت دنیا کی کرپٹ ترین حکومتوں میں سے ایک ہے:بل گیٹس

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:مائیکرو سافٹ کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے

مسلم کانگریس کو صیہونی حکومت کی دھمکیاں

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ الہان عمر

کیا ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے چلے جانے سے ملکی امور میں مشکل ہوگی؟

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ

پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ بڑی سطح پر دہشت گردی ہے: لوکاشینکو

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:  بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے

امریکی فوجی تنخواہوں کے بجٹ پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: فوجی تنخواہوں کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کا 8 بلین ڈالر

اسلحے کی گرم مارکیٹ میں نیٹو کا کرپشن سکینڈل

?️ 21 اکتوبر 2025اسلحے کی گرم مارکیٹ میں نیٹو کا کرپشن سکینڈل یورپی تحقیقاتی میڈیا

ہم کہاں کہاں ایران سے لڑ رہے ہیں؟نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں خطاب

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی

ٹانک: پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

?️ 15 دسمبر 2023ٹانک: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائن پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے