کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ہوگی یا نہیں؟ نیپرا نے سماعت مکمل کرلی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی  تجدید کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت میں کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے سماعت ہوئی جس میں نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کا 20 سال کا لائسنس ختم ہو چکا ہے، کے الیکٹرک کو ڈسٹری بیوشن کا 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا  عبوری لائسنس بھی جنوری میں ختم ہو جائے گا۔

نیپرا حکام نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے کے الیکٹرک لائسنس تجدید پر تجاویز طلب کی گئی تھیں، زیادہ تر تجاویز کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے خلاف آئی ہیں۔

دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا کہ 20 سال میں نجکاری کے بعد 474 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر چکے، یہ رقم بجلی تقسیم ترسیل اور دیگر شعبوں میں لگائی گئی۔

سماعت کے دوران جماعت اسلامی کراچی کے رہنما عمران شاہد نے کہا کہ اتھارٹی کے الیکٹرک کا ساتھ نہ دے، کے الیکٹرک بدترین لوڈ شیڈنگ کرتا ہے، کے الیکٹرک کا سوئی سدرن سے گیس کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، کے الیکٹرک کا وفاق سے بجلی کے حصول کا بھی کوئی معاہدہ نہیں ، نیپرا کےالیکٹرک کو مزید نوازنا بند کرے۔

نیپرا نے کےالیکڑک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی2023 میں ختم ہوگئی تھی،  نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

مشہور خبریں۔

میرے شوہر ایک عام نوکری کرتے ہیں: غنا علی

?️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)ٹی وی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ان

عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قائمہ کمیٹی سے منظور

?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے

حکومت سے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

?️ 25 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

صیہونی ریاست کی صورتحال اور نیتن ہاہو کی خوش فہمی

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیراعظم نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وہ

بلوچستان: گیس، بجلی کی قلت کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کیلئے کمیٹی قائم

?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں

سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا

?️ 12 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون

میں نے صدارت کے پہلے 100 دنوں میں کوئی غلطی نہیں کی؛ٹرمپ کا دعویٰ 

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے

حزب اللہ کے ڈرون کو روکنے میں تل ابیب کی ناکامی

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی نشریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے