🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کیپیٹل مارکیٹ کو ماحولیاتی پائیداری کے لیے متحرک بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے پائیدار سرمایہ کاری سکوک فریم ورک تیار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فریم ورک تیار کیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے سکوک فریم ورک کی سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ وفاقی کابینہ سے سمری کی منظوری لی جائے گی، گرین، سوشل اور پائیدار سکوک کے ذریعے ملکی مارکیٹ سے سرمایہ کاری اکٹھی کی جائے گی، منصوبہ پائیدار ترقی کے اہداف اور قومی ماحولیاتی وعدوں سے ہم آہنگ ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ فریم ورک بینک الحبیب، میزان بینک، بینک اسلامی اور دبئی اسلامی بینک کی مشاورت سے تشکیل دیا گیا، حاصل شدہ فنڈز ماحولیاتی اور سماجی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، منصوبوں کے انتخاب اور شفاف رپورٹنگ کے لیے جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جس کا آزادانہ جائزہ لے کر فریم ورک کی پائیداری سے ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
قومی و بین الاقوامی پائیداری کے اہداف کے مطابق فنڈز کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا، قابلِ تجدید توانائی، پانی کے انتظام، ماحولیاتی تبدیلی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے فنڈنگ استعمال ہوگی۔
فریم ورک سے روایتی قرضوں سے ہٹ کر متبادل مالیاتی ذرائع پیدا کرنے میں مدد ملے گی، فریم ورک پاکستان کے پائیدار ترقی کے اہداف اور ماحولیاتی لچک میں معاون ثابت ہوگا۔
فریم ورک کے تحت ملکی مارکیٹ سے فنڈز اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، فریم ورک کے مطابق فنڈز اکٹھا کرنے کی خواہش، منصوبے کے حجم اور مؤثر ہونے پر رقم کا انحصار ہوگا، وزارت قانون و انصاف نے فریم ورک کی توثیق کر دی ہے۔
مشہور خبریں۔
بچوں کے بارے میں یونیسیف کی چونکا دینے والی رپورٹ
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:یونیسیف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 تک
جون
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمنی عوام کی تنبیہ
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کے عوام نے ایک شاندار مظاہرے میں ایک بار پھر
جون
ایشیائی ترقیاتی بینک کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی منظوری
🗓️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ
فروری
یو ائے ای نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ با قاعدہ کھول دیا
🗓️ 31 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ تل
مئی
فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے سخت نتائج ہوں گے
🗓️ 20 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کانے فرانسیسی سفیر کے خلاف اسمبلی
اپریل
پیکا ایکٹ: سندھ اور لاہور ہائیکورٹس سے وفاق کو نوٹسز جاری، جواب طلب
🗓️ 10 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے پیکا ایکٹ کے
فروری
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہتھیاروں کو روکنا ضروری: بیجنگ
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:چین کے یوریشین امور کے نمائندے لی ہوئی نے دوسری حکومتوں
جون
سعودی اتحاد کے جرائم کا سلسلہ جاری
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم قانونی تنظیم
مئی