?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کیوبا کے ابدالہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے چند دن بعد، اس ملک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ایک ویکسین کی پیش کش کر دی۔ کیوبا کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے ملاقات میں تجویز پیش کی۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے کیوبا کے سفیر زینر جیویر گونزالیز نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوران ملاقات کیوبا کے سفیر نے پاکستان میں ویکسین کی تیاری کے لئے مرکز قائم کرنے کی پیش کش کی ،کورونا ویکسین مقامی طور پر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد کے لئے بھی استعمال کی جا سکے گی ۔
پاکستانی حکومت کے ذرائع نے پہلے بتایا کہ حکومت دسمبر 2021 کے آخر تک 70 ملین افراد کی ویکسینیشن کا ارادہ رکھتی ہے اور اسے یقین ہے کہ اس منصوبے میں تیزی لانے سے کورونا وائرس کے وبا پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر سائنس اور کیوبا کے سفیر نے کووڈ 19 وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کے لئے اپنی متعلقہ حکومتوں کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے، پانی کے تحفظ، زرعی ترقی اور بائیو ٹکنالوجی میں ایک دوسرے کے تجربات پر روشنی ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ابدالہ ویکسین کے کامیاب کلینیکل نتائج اور اس کی 92.2 فیصد افادیت کے بعد، کیوبا سے تیار کردہ ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لئے منظور کیا گیا ہے ، جس سے یہ لاطینی امریکہ اور کیریبین میں عملی طور پر پہلی مقامی ویکسین بنی ہوئی ہے۔
پاکستانی حکومت نے چینی ساختہ بیشتر ویکسینوں کو کورونا ویکسی نیشن پروگرام میں شامل کیا ہے، اور حالیہ مہینوں میں چینی سائنو ویک کی مدد سے "پاک ویک” کے نام سے جانی جانے والی ویکسین کو پاکستان میں لانچ کیا گیا ہے۔این سی او سی نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ویکسینیشن ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
یافا اور عسقلان پر کامیاب حملے، یمنی فوج کا منفرد آپریشن
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا
نومبر
حکومت کو ایک ماہ کے اندر ایف اے ٹی کے پاس رپورٹ جمع کرانی ہے
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کو جون کی ڈیڈلائن سے قبل فنانشل ایکشن
مارچ
ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
جون
ہندوستان کے وزیر اعظمکے ہاتھوں امارات کے سب سے بڑے ہندو مندر کا افتتاح
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امارات کے اپنے دو روزہ
فروری
صہیونی نمائندے نے عوام سے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کے رکن اور یش عتید پارٹی سے تعلق رکھنے
جنوری
بہت جلد ایران کے بارے میں فیصلہ کروں گا:ٹرمپ
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے
اپریل
صیہونی کابینہ کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے بڑی ذلت کا سامنا
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے نیتن یاہو کے دفتر سے انتہائی خفیہ
نومبر
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا دنیا کے لئے نیا پیغام
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ نے منگل کی صبح غزہ کے عوام کے خلاف
اکتوبر