کیا پاکستان صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے والا ہے؟

پاکستان

🗓️

سچ خبریں: پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کا ملک صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا، اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد اس سلسلے میں کسی تیسرے ملک کی پیروی نہیں کرتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کا پاکستان میں کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جماعت اسلامی کا موقف

جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی ملک کی تقلید نہیں کرے گا بلکہ اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ ایک جیسا ہے۔

پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں ہمارے حکام سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بہت سے سوالات کیے گئے جبکہ پاکستان اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گا۔

مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان

انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینیوں کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کا حق ہونا چاہیے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف ایک آزاد ریاست کے قیام سے ہے جس کا دارالحکومت قدس ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

کیا ٹرمپ کے حامیوں کی تعداد بڑھے گی؟

🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ

متحدہ عرب امارات میں‌ اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

🗓️ 30 جون 2021غزہ (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے متحدہ عرب

لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا ہمیں فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بلا چھین لیا گیا، بیرسٹر گوہر

🗓️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے

امریکی ووٹروں کی اکثریت واشنگٹن کی غیر ملکی فوجی امداد کی مخالفت کرتی ہے

🗓️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ

پیٹرول مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے

🗓️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی

کیا جرمنی سعودی عرب کو جنگی جہاز بنا کر دے گا؟

🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برلن پر لندن کے دباؤ کے باوجود، جرمن اتحادی حکومت

آئندہ امریکی انتخابات میں بائیڈن کامستقبل غیر یقینی

🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: جو بائیڈن جو ریاستہائے متحدہ میں سب سے معمر صدر کا

مغربی کنارے کے شمال میں ایک فلسطینی کی شہادت

🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے آج جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے شمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے