🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 30 شہری ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں جہاں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال بھی ہوچکا ہے اور مجموعی طور پر 207 مریض اس سے متاثر ہوچکے ہیں ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اب تک ڈینگی کے متاثرین کی تعداد 919 بتائی گئی ہے ، اسی طرح صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے انتقال کرنے والا شخص جی 12 کا رہائشی تھا ، ڈینگی سے گزشتہ 10 روز میں 3 شہری انتقال کر چکے ہیں اور اسلام آباد میں گزشتہ 5 روز میں 155 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 136 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ہسپتال میں اب بھی ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج ہیں ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 110 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہاں ڈینگی کے 22 مریض زیر علاج ہیں اسی طرح صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی بڑی تعداد میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 9 مریض سامنے آئے ہیں ، صوبہ بھرکے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 35 کنفرم مریض داخل ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 313,260 مقامات پر انسپیکشن کی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھرمیں 1824 مقامات سے ڈینگی لارواکوتلف کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختلف اضلاع سے 35 ہزار سے زائد ڈینگی لاروا تلف کئے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشداور چیف سیکرٹری کی زیرصدارت صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وارجائزہ اجلاس منعقد کیا جاتا ہے ، گزشتہ 6 ماہ کے دوران انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی سطح پر14، ضلعی سطح پر1067 اور تحصیل کی سطح پر 3954 اجلاس طلب کئے گئے ہیں۔کابینہ کمیٹی اجلاس کی ہدایات کے مطابق تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز حضرات خود انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ،عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں اور دفاترکو صاف رکھنے کی بارباراپیل کی جارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں داعش کے 50 ارکان کی خود سپردگی
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے
فروری
پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ رابطہ کرنا شروع کر دیا
🗓️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب
اگست
شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تشییع جنازے میں رکاوٹیں ڈالنے والے پس پردہ عناصر بے نقاب
🗓️ 25 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن
فروری
صیہونی وزیر خارجہ کا خاص مقصد سے ایران کے پڑوسی ملک ایران کا دورہ
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے مخصوص اہداف
مارچ
وزیر خارجہ اور شازیہ مری کے درمیان تلخ کلامی
🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے
جون
تحریک لبیک پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری
🗓️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کے چھ کے قریب اداروں نے تحریک
اپریل
الاقصیٰ طوفان کا پہلا دن
🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yediot Aharonot نے ایک مضمون میں لکھا، ہم اپنے
دسمبر
اردگان کی نیتن یاہو سے نیویارک میں ملاقات
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے نیویارک میں ترک ہاؤس
ستمبر