?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث مقدمات نمٹانے کی راہ میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہا۔کورونا وائرس کے باعث عدالتوں میں زیر التوامقدمات میں اضافہ ہوا گزشتہ سال میں 20ہزار910نئےمقدمات درج اور 12ہزار 968 نمٹائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نئے عدالتی سال کے آغاز پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، فل کورٹ ریفرنس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کی ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ عدالتی سال ہر لحاظ سےپاکستان سمیت دنیا کیلئے مشکل سال تھا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا دروازہ پھربھی عوام کیلئے کھلا رکھا، کورونا وائرس کے باعث عدالتوں میں زیر التوامقدمات میں اضافہ ہوا ، زیر التوامقدمات میں اضافہ وکلا کے کورونا کی وجہ سے پیش نہ ہونا بھی ہے۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ گزشتہ عدالتی سال کے اغاز پر 45ہزار644زیرالتوامقدمات تھے، جس میں سے گزشتہ سال میں 20ہزار910نئےمقدمات درج،12ہزار968نمٹائےگئے، نمٹائے گئےمقدمات میں 6797 سول پیٹشن، 1916 سول اپیلیں تھیں۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 469 نظر ثانی کی درخواستیں ، 2625 کرمنل پٹیشنز، 681 کرمنل اپیلیں، 37کرمنل نظر ثانی درخواستیں اور 100 اوریجنل کرمنل درخواستیں نمٹائی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی مقدمات کی سماعت کی جاتی ہے، نیشنل جوڈیشل کمیٹی نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی 10سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا، پشاور ہائی کورٹ کو تجویز دی قبائلی علاقے ضم ہونے کے بعد ججوں کی تعداد بڑھائی جائے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہائیکورٹس کو عدالتوں کی تزین و آرائش کیلئے فنڈز فراہم کر دیےگئے اور لااینڈ جسٹس کمیشن نےمفت قانونی رہنمائی کیلئےڈسٹرکٹ امپاورمنٹ کمیٹی قائم کی ہے۔
مشہور خبریں۔
واشنگٹن کا سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے پر اتفاق
?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے ذیلی ادارے امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے اعلان
ستمبر
سوڈان کی خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کسے ہو رہا ہے؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوڈان میں ریپڈ ایکشن فورسز اور فوج کے درمیان تنازعہ
اکتوبر
یوٹیوب شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا ایک نیا فیچر متعارف
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے حال ہی میں
فروری
جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر صدارت کے قابل نہیں: امریکی عوام
?️ 22 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے کیئے گئے
اگست
موسمیاتی نقصانات کے ازالہ کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا۔
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔
نومبر
چیف جسٹس تحقیقات کیلئے آزاد پینل تشکیل دیں کہ توڑ پھوڑ کے پیچھے کون تھا، عمران خان
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مئی
امریکہ میں ہلاکت خیز ہوائی حادثہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کی فضائی تنظیم نے واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے
جنوری
صدر مملکت سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، فولادی بھائی چارے کے عزم کی تجدید
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر
اگست