?️
اسلام آباد(سچ خبریں) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشے کے پیش نظر حکومت کا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دوبارہ پابندیاں لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق ڈیلٹا وائرس ( کرونا کی بھارتی قسم )انتہائی خطرناک ہےاور تیزی سے پھیلتی ہے،ملک میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنےآنے لگے ہیں جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہوسکتی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، ڈیلٹا وائرس پرقابو پانےکیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے بھارت نے لاکھوں اموات کا سامنا کیا اور بھارت میں اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سےعوام اذیتیں جھیلتے رہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پہ زور دیا جائے گا، اس ضمن میں موجودہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا، اور عید الاضحٰی کے موقع پہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کیے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن پہ عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا، جب کہ بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیر و سیاحت پہ پابندی کا بھی امکان ہے۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ، کارپوریٹ سیکٹر، چھوٹی، درمیانی اور بڑی انڈسٹری جبکہ زراعت، میڈیا، وکلا، فیکٹری مزدور، مارکیٹ میں کام کرنے والوں کو 31 جولائی سے قبل ویکسین لگوائی جائے۔
این سی اوسی کے مطابق یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سیاحتی مقامات پرجانے والے 30 سال یا زائد عمر کے افراد پر بغیرویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے پابندی لگادی گئی ہے۔
این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیرویکسینیشن سرٹیفیکٹ کےہوٹل بکنگ پر بھی پابندی ہوگی اور یکم اگست سے پابندی کا اطلاق18 سے 30 سال تک کے افراد پر بھی ہوگا جبکہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا غزہ میں ناکام منصوبہ نیے چہرہ کے ساتھ سامنے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: 19 ماہ سے زائد عرصے سے جاری صہیونی ریاست کے
مئی
صیہونیوں کا سب سے اہم جاسوسی اڈہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کی جانب سے گلیلوت فوجی
ستمبر
ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر صارفین کا سخت ردعمل، یوٹیوب پر رپورٹ کا سلسلہ شروع کردیا
?️ 2 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر صارفین کا سخت
اکتوبر
وزیر خارجہ نے افغان مشیر قومی سلامتی کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور تکلیف دہ قرار دیا
?️ 4 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مشیر
جون
امریکہ کی تیل کی چوری شامی عوام کے بحرانوں کا باعث
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے شامی اور روس
اگست
سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی
ستمبر
اسرائیل کو کوئلہ برآمد نہیں کیا جانا چاہیے: کولمبیا کے صدر
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے ملٹی نیشنل کمپنی گلینکور کو
جولائی
امریکی ایوان نمائندگان نے بندوقوں پر پابندی لگائی
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے ہفتہ کی صبح کو
جولائی