?️
اسلام آباد( سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کی زد میں آ کر 157 افراد جاں بحق ہو گئے، ملک میں کورونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 90 ہزار 16 پازیٹو کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید ایک سو ستاون مریض انتقال کر گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 52 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کے 560 مریض وینٹی لیٹرز پر رکھے گئے ہیں، جب کہ ملک کے 633 اسپتالوں میں کورونا کے 5561 مریض زیر علاج ہیں، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے۔
پنجاب میں 2 لاکھ 85 ہزار 542 کیسز، سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670 کورونا کیسز، خیبر پختون خوا میں 1 لاکھ 12 ہزار 140 کورونا کیسز، بلوچستان میں 21 ہزار 477 کورونا کیسز، اسلام آباد میں 72 ہزار 613 کورونا کیسز، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247 کیسز، اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 16 ہزار 327 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج بھی طلب کر لی ہے، فوج طلب کرنے کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے، اس فیصلے کے بعد پاک فوج نے اسلام آباد میں ذمہ داری سنبھال لی ہے اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا
?️ 8 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے
اگست
نیتن یاہو کی کابینہ اسرائیل کے لیے خطرہ ہے: لائبرمین
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: ہماری اسرائیل ہاؤس پارٹی کے رہنما،لائبرمین نے نیتن یاہو کی
مارچ
برطانیہ کی حکومت نے اپنے شہریوں پر ٹیکس لگایا
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی اشاعت کے مطابق برطانوی شہریوں کے ٹیکس محصولات کو غزہ
نومبر
القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہ ہونے پر درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ
مئی
اسرائیل پر فائر بندی کے بارے میں پاکستانیوں کا نقطہ نظر؛ حملہ آور ناکام ہو گئے
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی پریس، دانشوروں اور ملک میں ہونے والی علاقائی پیشرفت
جون
سعودی عرب کا ایٹمی انرجی ایجنسی کو 3.5 ملین ڈالر کا عطیہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی
ستمبر
تحریک انصاف کا پاک، سعودی عرب مشترکا دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پاک سعودی عرب مشترکہ
ستمبر
امریکی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہم نہیں ہیں: سعودی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے
اکتوبر