?️
لاہور(سچ خبریں) پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر سامنے آچکی ہے اور پنجاب کے بڑے شہر وبا کی زد میں ہیں اسی دوران کورونالہر کے باعث پنجاب میں پابندیوں اورکاروباری سرگرمیوں کےاوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور کئی جگہوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکزشام 6 بجے بند، ہفتہ اور اتوار کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرکاری ونجی دفاتر50 فیصد اسٹاف کےساتھ کام کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔تمام تفریحی مقامات اورپارکس شام 6بجے بند کردیے جائیں گے۔ تمام مزارات،درگاہیں اورسینما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔
لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد، ملتان،گوجرانوالہ اورگجرات کےتمام ان ڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز 15 مارچ سے بند ہوں گے۔کوروناکے بڑھتے کیسز پر لاہور،راولپنڈی اورگجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔لاہور کے 16،راولپنڈی کے4اور گجرات کے 17علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔
لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،سرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔دوسری جانب کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 46 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2338 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہوگئی۔ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 19 ہزار 764 ہے۔
اب تک 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحت یاب ہوچکے۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 959 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3 ہزار 881 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 453 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 52 ہزار 625 مریض صحت یاب ہوئے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار "ہارٹز” نے تسلیم کیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر
جولائی
بستیوں کے تسلسل اور بن گوئر کے اشتعال انگیز اقدامات پر امریکہ کا ردعمل
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیتن
مئی
روس نے یوکرین میں طولانی جنگ کی پیش گوئی کی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ماسکو اور کیف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے
اگست
کیا امریکہ انگلینڈ میں جوہری ہتھیار تعینات کرے گا؟
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: روس اور نیٹو کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان، امریکی
جنوری
ہالینڈ کی عوام کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے شہر یوٹریکٹ میں سینکڑوں افراد نے غزہ میں
اگست
گلاسز کے بغیر 3 ڈی ڈسپلے کرنے والا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا گیا
?️ 17 اکتوبر 2021تائیوان (سچ خبریں)معروف کمپنی ایسر نے گلاسز کے بغیر تھری ڈی ٹیکنالوجی
اکتوبر
خلیج فارس کے ممالک کو صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی برآمد
?️ 9 مارچ 2023بدھ کی شام صہیونی اخبار Haaretz نے خبر دی ہے کہ صیہونی
مارچ
عمران خان پر حملہ، سپریم کورٹ کا آئی جی پنجاب کو 24گھنٹے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
?️ 7 نومبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کو
نومبر