شوکت یوسفزئی نے صادق سنجرانی کی جیت کو حقیقی جمہوریت قرار دیا

شوکت یوسفزئی نے صادق سنجرانی کی جیت کو حقیقی جمہوریت قرار دیا

?️

پشاور(سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے چور مچائے شور کا مصداق قرار دیا جو کسی بات پر قائم نہیں رہتی اورمیڈیا پرجھوٹ بول رہی ہے ان کا کہناتھا  کہ صادق سنجرانی کی جیت کو حقیقی جمہوریت ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ  الیکشن کمیشن نے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار پہلے ہی بتا دیا تھا، اب ہر کوئی ارسطو اور افلاطون بن کر میڈیا پر آ کر اپنے اپنے طریقے سے وضاحت کر رہا ہے جب سینٹ انتخابات کے دوران سات ووٹ مسترد ہوئے تھے اور گیلانی جیت گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کیوں سب کچھ ٹھیک تھا اور آج جب سات ووٹ مسترد ہوئے اور گیلانی ہار گیا تو کیوں شور مچا رہی ہے اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی نہیں کہا کہ عدالتیں موجود ہیں جانا ہے تو سو بسم اللہ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آکر جھوٹ بولنا افسوسناک ہے۔

جمہوریت کے چیمپئن ہار جائیں تو دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں سنجرانی صاحب کی جیت محروم عوام کی جیت ہے سنجرانی کو ووٹ دینے والے سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم تو اوپن بیلٹ چاہتے تھے مگر اپوزیشن انکاری تھی عمران خان پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اپوزیشن بعد میں روئے گی آج اپوزیشن کے رونے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پیسوں کے بل بوتے پر الیکشن کرانے کی عادی بن چکی ہے سنیٹرز حضرات نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے اپوزیشن کو اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہیے۔بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں قطری وزیراعظم سے روبیو اور وٹکاف کی ملاقات

?️ 10 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر متضاد دعوے

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: سعودی ٹی وی چینل "العربیہ” نے مطلع ذرائع کے حوالے سے

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری

?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے

پی ٹی آئی وفد کی گورنر ہاؤس پشاور آمد، فیصل کریم کنڈی کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی

?️ 11 نومبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی گورنر ہاؤس پشاور

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار

?️ 8 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری

سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں کمی، متاثرین نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا

?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور (یو

جانسن کا استعفیٰ برطانوی غیر مہذب پالیسیوں کا نتیجہ تھا: مدودوف

?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں:   روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے جمعرات کو

عمران اشرف سے پوچھا جائے انہوں نے طلاق کیوں دی؟ سابق اہلیہ کرن اشفاق

?️ 21 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ ماڈل و اداکارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے