?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا قہرجاری ہے اسی دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 120 اموات رپورٹ کی گئیں، 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 120 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 930 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔
ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 596 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 3 کروڑ 99 لاکھ 51 ہزار 787 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 69 ہزار 699 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
الکرامہ آپریشن کو نافذ کرنے والا اردنی نوجوان کون ہے؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے الکرامہ کراسنگ کے بہادرانہ آپریشن
ستمبر
عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے وقت صیہونی حکومت تذبذب کا شکار
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے قریب آتے
نومبر
پنجاب حکومت کا عید پر تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2021لاہور(اسچ خبریں) کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں
مئی
فرانس کی ایران کو ایک بار پھر "ٹرگر میکانزم” کو فعال کرنے کی دھمکی
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے، اسرائیلی اور امریکی
جولائی
یوکرین کے لیے فیصلہ کن دن؛ پیرس اور ریاض اجلاس میں سفارتی شطرنج
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ اور روس کے نمائندوں نے ریاض میں ہونے والے
فروری
وزارت خارجہ نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے کی مذمت کردی
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارتی
ستمبر
بائیڈن کا صیہونیوں اور یوکرین کے لیے نیا تحفہ
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ جو بائیڈن امریکی
اکتوبر
نیتن یاہو نے ایک خطرناک جوا شروع کردیا
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 12 کی تجزیہ کار ڈانا ویس
مارچ