کورونا وائرس سے  مزید 83 افراد انتقال کر گئے

کورونا: ملک بھرمیں  مزید 49 مریض انتقال کرگئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار کے نتیجہ میں  گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 410 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے 6 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 6 ہزار 960، سندھ میں 4 لاکھ 40 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 980، بلوچستان میں 32 ہزار 456، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 550 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 942 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار 308 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 537 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 71 ہزار 976 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 389 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4387 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 976 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91747 ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار30 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 155، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کب تک نیتن یاہو کی حماقت کو جھیلتا رہے گا؟

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل ٹائمز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اس مضمون

ریاض میں کابل اسلام آباد مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد کا امکان

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستانی نیوز ویب سائٹ "ڈپلومیٹک انسائٹ” نے افغانستان اور پاکستان کے

حماس کا سینیئر صہیونی کمانڈر کے زخمی ہونے پر رد عمل

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے آج جمعرات کو مغربی

فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے: وزیر خارجہ

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

کیا مولداوی کے لوگ یورپی یونین میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟ ریفرنڈم کے نتائج

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مولداوی میں ہونے والے ریفرنڈم

امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اوپیک پلس کے تیل کی سپلائی بڑھانے کے فیصلے کے بعد

یمن میں سعودی عرب کی غیرقانونی جنگ کے نتیجے میں یمن کی نصف آبادی پینے کے پانی سے محروم: اقوام متحدہ

?️ 30 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے یمن میں سعودی اتحاد کی جانب

ماسکو اجلاس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ذرائع نے اعلان کیا کہ مغرب کے دباؤ میں آکر پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے