فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے: وزیر خارجہ

بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فلسطینی اس وقت زیر عتاب ہیں، فلسطین او اسرائیل کے مابین جنگ بندی بندی ہماری اولین ترجیح ہے یہ جنگ برابری کی جنگ نہیں ہے جدید اسلحے کا جواب فلسطینی پتھروں سے دے رہیں ،اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پروگرام ’دی رپورٹر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی آمد میں تاخیر ہوئی، امید ہے وہ کل ترکی پہنچیں گے، کل فلسطینی وزیر خارجہ کے پہنچنے کے بعد ہم اقوام متحدہ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی کی جانب سے بھی مثبت موقف اپنایا گیا اور مثبت جواب آیا ہے، سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، ہم نے فیصلہ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو صورت حال سے آگاہ کریں، 20 تاریخ کو ہونے والے اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں موقف پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی میں شامل تمام ممالک اپنا کردار ادا کررہے ہیں، عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، امریکا میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں، فلسطینیوں کے لیے ہمیں عوامی رائے عامہ ہموار کرنی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ برابری کی لڑائی نہیں ہے ایک طرف جدید فوج اور دوسری طرف نہتے شہری ہیں، جدید اسلحے کا جواب فلسطینی پتھروں سے دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں پہلے جنگ بندی ہو تاکہ فلسطینی شہریوں کا نقصان نہ ہو۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کی جانب سے بھی مثبت موقف اپنایا گیا ہے، ممالک پر دباؤ ہوسکتے ہیں لیکن عوامی دباؤ کے سامنے بس ہورہے ہیں، ہمارا پہلا ٹاسک ہے کہ مسلم امہ یکجا دکھائی دے، فلسطین سے متعلق پاکستانی قوم اور تمام پارٹیاں متحد ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے سات فلسطینی شہید ہوگئے

?️ 27 فروری 2026سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے آج جمعہ صبح

چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر

وزیر اعظم کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت

?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو

جرمنی: آبنائے ہرمز میں کردار امن کے قیام سے مشروط ہوگا

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: جرمنی کے چانسلر نے کہا ہے کہ ان کا ملک

صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو لکھے خط کا معاملہ،الیکشن کمیشن کو الفاظ پر اعتراض

?️ 18 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے

’کسی مناظرے کی ضرورت نہیں، ن لیگ کا ماضی گواہ ہے‘، شہباز بلاول کا چیلنج قبول کرکے مکر گئے

?️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) شہبازشریف نے بلاول بھٹو کی جانب سے دیا گیا

ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان

?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی

امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے

?️ 29 نومبر 2025 امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے