?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5 ہزار 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 81 متاثرین انتقال کرگئے، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 5 مریض اس وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 5 ہزار 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 81 مریض انتقال کر گئے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 6 لاکھ 87 ہزار 908 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 14 ہزار 778 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 ہزار 367 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 13 ہزار 58 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں مزید 2 ہزار 717 افراد اس وائرس کا شکار بنے اور 49 انتقال کر گئے۔
ملک کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں وبائی صورتحال نسبتاً بہتر ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 205 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو گئی ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی بیماری کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا ہے اور یہاں گزشتہ روز ایک ہزار 177 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 23 مریض دم توڑ گئے۔


مشہور خبریں۔
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط پر عبری اور عربی میڈیا کا ردعمل
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: عربی میڈیا کے مثبت رویے کے برخلاف امریکی طلباء کے
جون
اربعین واک اور شیعہ نظریے کی نرم طاقت
?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: عاشورہ اور اربعین واک کا واقعہ قوم پرست، مارکسی اور
اگست
یوسف رضا گیلانی کا پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شرکت پر اعتراض
?️ 9 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں)پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف
اگست
ٹرمپ کا ایران کو پیشکش کرنے کا دعویٰ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان
مئی
ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 12 جنوری 2022بیجنگ (سچ خبریں) ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح
جنوری
امریکہ اسرائیل کے معاملات میں بے بس
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن کا دورہ کرنے
دسمبر
پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفے منظور
?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے
اپریل
کیا اسرائیل ایک برے معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: مشہور اسرائیلی مصنف اور محقق شلومی ایلدار نے آنے والے
جنوری