?️
اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے مثبت کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو باعث تشویش ہے،پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کورونا کے حوالے سے ہلاکت خیز رہے جس میں مزید 144 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 5800 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53818 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5870 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 144 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.9 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16842 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 84108 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84976 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5685 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 82290 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 275815 ہوگئی ہے جب کہ 4576 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 282469 ہے اور 7799 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21365 اور ہلاکتیں 227 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 110875 اور 3029 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16193 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 455 افراد انتقال کرگئے۔ا
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5241 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72105 ہے اور اب تک 652 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر میں ووٹنگ کا پر امن سلسلہ جاری ہے
?️ 25 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) انتخابات میں 45 براہ راست انتخابی نشستوں کے لیے
جولائی
اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا الجھن میں کیوں ڈال دیتا ہے؟
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی مشہور اور نواجوان اداکارہ نے لکھا ہے کہ
مارچ
یمن کی میزائل قوت اور امریکہ و اسرائیل کی صنعاء کے سامنے بے بسی
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی عسکری جریدے کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ
مارچ
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل
مئی
ایران کے ممکنہ ردعمل کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:سیاسی اور میڈیا حلقوں میں ایران کے ممکنہ ردعمل پر جاری
نومبر
ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اکتوبر
صبا قمر کا سانحہ مری پر دکھ کا ظہار
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
جنوری
2022 میں اسرائیل کے خطرناک چیلنج
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی فوجی ماہر نے 2022 کے موقع پر صیہونی حکومت کو
دسمبر