🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد کی جان لے گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق کرونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 976 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 983 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 676 تک جاپہنچی، مثبت کیسز آنے کی شرح 4.15 رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 780 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 60 لاکھ 44 ہزار 959 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 69 ہزار 700 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 439 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 99 ہزار مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 63 ہزار 314 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 20 ہو گئیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 322 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 430 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 277 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 182 ہو گئیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 702 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 2 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 206 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 373 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں، گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 320 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صادق 2 کے وعدے کے بعد نتن یاہو کی حالت قابل دید
🗓️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے ایک کلپ شائع کیا جس میں
اکتوبر
الانبار میں ایک داعشی سرغنہ گرفتار، دیالہ میں سات اڈے منہدم
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: عراق کے فوجی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کر
نومبر
بائیڈن سیاہ فاموں کے درمیان بھی غیر مقبول
🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:تقریباً 9 میں سے 10 سیاہ فام ووٹرز نے بائیڈن کو
مئی
اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت
🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں: کل جمعرات کو ترکی کے دورے کے دوران اسرائیلی
جون
68% جرمن تل ابیب کی فوجی حمایت کے خلاف
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اے آر ڈی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق تقریباً
اگست
فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
🗓️ 3 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا
جنوری
شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
🗓️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان
دسمبر
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
🗓️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے سینیٹر
دسمبر