کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 4200 سے زائد کیسز رپورٹ

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 4200 سے زائد کیسز رپورٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ،  ملک میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کرگئے اور 4200 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51749 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51749 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29601 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5109  افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار 298 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جدید قسم اومی کرون نے دنیا میں بھر تباہی مچا رکھی ہے اور آئے دن اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، متعددکیسزرپورٹ ہوتے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ

?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے سیاسی میدان جنگ کا ’ٹوئٹر محاذ‘ گزشتہ

یوکرین کی پیش رفت | پوٹت-زیلینسکی ملاقات ابھی طے نہیں ہوئی

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ممکنہ ملاقات میں ٹرمپ کی

پی ٹی آئی کی شکست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 20 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی

وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے

?️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران

طوفان الاقصی نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے استعفی دے دیا

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معاون

بائیڈن نے استعفیٰ کیوں دیا؟

?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی

اسرائیل کو 480 کلومیٹر لمبی بھولبلییا سرنگوں کا سامنا 

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے آج اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے