?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، ملک میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کرگئے اور 4200 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51749 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51749 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29601 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5109 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار 298 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جدید قسم اومی کرون نے دنیا میں بھر تباہی مچا رکھی ہے اور آئے دن اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، متعددکیسزرپورٹ ہوتے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
مشہور خبریں۔
بلنکن کا پومپیو اور دیگر امریکی حکام کی جان کو خطرہ ہونے کا الزام
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کل منگل ایک بیان
اپریل
سعودی عرب کا امریکہ کو ایک اور جھٹکا
?️ 28 جون 2023سچ خبریں: رائے الیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں روس کے
جون
روس اور یوکرین کو اب حل تلاش کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ سب مر جائیں: ٹرمپ
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں تنازع شروع
اپریل
پی ٹی آئی کے اہم رکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پولیس نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین
فروری
جنگ میں اسرائیل کی حکمت عملی ناکام
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی ماہرین نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے
جنوری
اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کیلئے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا
فروری
ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں:وزیر اعظم عمران خان
?️ 9 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمعہ کو خیبر
مارچ
ہرزل نے مراکش اور یوگنڈا کے بجائے فلسطین کا انتخاب کیوں کیا؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی مورخین تھیوڈور ہرزل کو صیہونی حکومت کا بانی مانتے ہیں
دسمبر