?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو انکاپیدائشی حق ، حق خود ارادیت دینے کے بجائے انہیں جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں اور بلا جوازپابندیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا بھارتی اقدام کشمیریوں کے سیاسی مطالبے کو دبانے اور ان کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنانے کی مذموم مہم کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ کسی قوم کی امنگوں اور خواہشات کو نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کے ذریعے ہرگز کچلا نہیں جاسکتا، آزادی پسند جماعتیں کشمیریوں کی امنگوں کی نمائندگی اور ترجمانی کرتی ہیں اور بلاجواز وغیر قانونی پابندیوں اور املاک کی ضبطی سے انہیں حق خود ارادیت کے جائز مطالبے سے ہرگز روکا نہیں جاسکتا۔ ترجما ن نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کیلئے کشمیریوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیںلیکن غیور کشمیری انکے تمام مذموم منصوبوں کا ناکام بنا دیں گے ۔انہوںنے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشاءمیں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، تنازعہ کا واحد حل بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات میں ہی مضمر ہے ، عالمی برادری کو چاہیے کہ اس مسئلے کے حل کے حوالے سے غیر حقیقت پسندانہ بھارتی طرز عمل اور ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور بھارتی قیادت پر اسکے حل کیلئے بھارتی دباﺅ ڈالے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرے تاکہ مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا میں دیر پا امن قائم ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ ان دونوں تنازعات کے حل میں عالمی برادری کی بے حسی نے دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔عبدالصمد انقلابی نے جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ پر پابندی کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی پسند تنظیموں ، رہنماﺅں کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے آواز بلند کرنے سے ہرگز روکا نہیں جاسکتا۔


مشہور خبریں۔
بشار الاسد کے دورہ تہران کی سیاسی اور اقتصادی جہتیں
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد کل اتوارکو غیر اعلانیہ دورے پر
مئی
ہیگسٹ کیریبین میں کشتیوں سے بچ جانے والوں پر حملے کے بعد قانونی کارروائی
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ پینٹاگون
دسمبر
اسلام آباد: بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور
?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
دسمبر
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کا اسرائیل پر فوری اسلحہ پابندی اور تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ
?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیزے نے مغربی کنارے میں
جولائی
اسرائیل یمن میں لبنان کے منظر نامے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر سکتا؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکہ اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر
دسمبر
شیر بلی بن گیا؛ صیہونی فوجی تجزیہ کار کا طنز
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی تجزیہ کار آوی اشکنازی نے ایران کے مقابلے میں
اپریل
پاکستان بطور ایٹمی طاقت امت مسلمہ کیساتھ کھڑا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں
ستمبر
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری