?️
بلوچستان(سچ خبریں) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے سیکیورٹی حکام کو کوئٹہ میں ہوئے خود کش دھماکے کے تمام ذمے دار دہشت گردوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔کوئٹہ سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
گورنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سید ظہور آغا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم قومی اتحاد و اتفاق سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں آج مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔خود کش حملے کے تمام زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لیئے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے اپنی موٹر سائیکل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے ٹکرائی۔


مشہور خبریں۔
خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ وجوہات
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل نیو دربند کے
جون
لبنانی حزب اللہ کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ
مارچ
کورونا وائرس کی چوتھی لہرکا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں:فواد چوہدری
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا این سی او
اگست
ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا
?️ 13 ستمبر 2025ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا ایک صیہونی روزنامے
ستمبر
اسرائیلی رزمایش ایران کے خوف سے، دفاعی نظام میں خطرناک خلا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی فوجی مشق، جو
اگست
بحیرہ روم میں امریکی ہوائی جہاز بردار بحری جہاز کی تجارتی جہاز سے ٹکر
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی نیوی نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ روم میں
فروری
ترکی کی سب سے بڑی Achilles ہیل کیا ہے؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ان دنوں جب کہ ترکی کے عوام اس ملک کے قیام
نومبر
موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے، محمود اسلم
?️ 12 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت
اپریل