?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین ہمارے مہمان ہیں اور پاک فوج نے سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔
سوال کے جواب میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم بڑے پیار سے اپوزیشن سے نمٹیں گے، کسی کی یہ اوقات نہیں کہ او آئی سی کانفرنس روک سکیں۔ یہ الیکشن ہار رہے ہیں اور عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکے ہیں، انکی سب سے بڑی حماقت تھی کہ اپنے بندوں کی ویڈیو بنوا کر سامنے لے آئے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائیں،پھر ان کے ساتھ وہ ہو گا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ پیر کو اگر عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ ہوئی تو دیکھتے ہیں کہ پھر او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ بطور وزیر داخلہ کہتاہوں ان کےساتھ وہ ہوگی کہ اپنی نسلوں کو نصیحت کرکےجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مسئلوں پر اس طرح کے باتیں نہیں کی جاتیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھمکی دی تھی کہ اگر پیر کو عدم اعتماد کی تحریک نہیں آنے دی جاتی تو وہیں دھرنے پر بیٹھ جائیں گے، دیکھتے ہیں کیسے او آئی سی کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول نے نہایت ناسمجھی اور بوکھلاہٹ والا بیان دیا ہے، ان کے نمبرز پورے ہیں تو انہیں پُراعتماد اور پریشان تو ہمیں ہونا چاہیے تھا، لیکن پریشان ان کے چہرے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} احتساب عدالت لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر
فروری
حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: مولانا طاہر اشرفی
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے
مارچ
موجودہ دورے کے بعد چین سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے: وزیراعظم
?️ 13 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موجودہ دورے کے بعد چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید
فروری
لانگ مارچ: آئینی خلاف ورزی کا خطرہ واضح ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، چیف جسٹس
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان
نومبر
ابوظہبی پر حملے کے بعد ایلات کی بندرگاہ محفوظ نہیں : صیہونی اخبار
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہاریٹز نے لکھا ہے کہ انصار اللہ کے زیر
جنوری
ایف آئی اے کو سابق وزیر عمر ایوب خان کے خلاف کارروائی سے روک دیاگیا
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی
اکتوبر
تصویر کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبارنے آج لبنان کی حزب اللہ تحریک
اگست
غزہ کے حوالے سے یمن کا موقف تبدیل نہیں ہو گا
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے
دسمبر